السلام علیکم ،
اس ویک اینڈ پر ہمارا تو کہیں بھی جانے کا پروگرام نہیں بن سک۔ا مگر میری بھانجی کا اپنی فیملی کے ساتھ باہر جانے کا پروگرام بنا۔ اور وہ لوگ شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے گئے۔
اج کل کافی برف باری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہر چیز پہ سفید چادر تنی ہوئی ہے ۔جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو اس ہی رات برف بارش شروع ہو گئی ۔اور ساری رات برف برستی ہی رہی۔ صبح کو گاڑیوں کے اوپر ایک سفید تہ بچھی ہوئی تھی ۔گاڑیوں کا رنگ تو بہت مشکل بات ہے ان کا باہر نکلنا بھی نظر نہیں ارہا تھا ۔کہیں سے بھی گاڑی باہر نکلی ہوئی نظر نہیں ارہی تھی۔
اتنی شدید برف کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کا بھی خدشہ تھا ۔لیکن چونکہ وہ لوگ اسی مقصد سے نکلے ہوئے تھے، لہذا انہوں نے خطرہ مول لیا ۔اور اپنے بچوں کو لے کر سیر کرنے کے لیے چلیں۔
لوگوں کی اکثریت وہاں انجوائے کرنے کے لیے ہی ائی ہوئی تھی۔ کچھ لوگ تو پہاڑ کی بلندیوں تک جانے کے لیے سخت محنت کر رہے تھے۔ اور برف پہ کوہ پیمائی کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں پتھروں پہ چڑھتے ہوئے ان کو چوٹیں بھی ارہی تھیں ۔مگر وہ ہمت ہارے بغیر مستقل اگے بڑھنےترجیح دے رہے تھے ۔یہ دیکھ کر ان لوگوں کا بھی جوش بڑھا، اور وہ لوگ بھی اگے بڑھنے کی کوشش کرنے لگے ۔مگر چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ اگے نہیں جا سکے ۔اور تھوڑی سی ہی اونچائی چڑھ کے واپس انے لگے۔
سچ ہے جو مزہ اکیلے اپنے ہم عمروں کے ساتھ جا کے اتا ہے وہ بچوں کے ساتھ نہیں اتا ۔اور جو فیملی کے ساتھ پکنک کرنے کا مزہ ہوتا ہے وہ اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ نہیں ہوتا۔ ہر طرح کی رشتے کی الگ ہی خوبصورتی ہے۔
مجھے میری بھانجی نے یہ تصاویر اگلے دن ہی بھیج دی تھی۔ مگر مجھے اج اپ کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ اور مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بے شک میں نہیں جا سکی ۔مگر میری بھانجی کی پکنک بہت اچھی رہی۔
میں کچھ اسٹیم اٹ کے ساتھیوں کو اس مقابلے میں بلانا چاہتی ہوں۔