السلام علیکم ،
میں نے اس طرح کے مقابلے کے لیئے اپنی بہت ہی خوبصورت پینٹنگ کی تیاری کی تصاویر لی ہوئی تھیں۔ اور میرا پورا ارادہ تھا کہ کسی ایسے مقابلے میں پیش کروں گی جہاں انکی ڈیمانڈ ہو۔ مگر مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرا موبائل بہت خراب ہو رہا تھا اور میری بیٹی نے اسکو فیکٹری ری سیٹ کیا ۔تو تمام اچھی تصاویر میرے پاس سے ڈیلیٹ ہو گئیں ۔😔 اب کیا ہو سکتا ہے۔ میرے پاس صرف لکھنے کے علاوہ اپنی چھوٹی بیٹی (جو کہ خود بھی ابھی صرف 6 سال کی ہے ۔)کی پینٹنگ کی تصاویر رہ گئ ہے۔
بہر حال
اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
لہذا میں اسکی (بیٹی) پینٹنگ ہی آج شیئر کرتی ہوں ۔امید ہے کہ آپ کو برا نہ لگے۔ کیونکہ اس کی بھی فائنل تصویر ڈیلیٹ ہوچکی ہے 😔۔
کسی بھی چیز کی ڈرائنگ، پینٹنگ یا ارٹ کو تخلیق کرنے کے لیے جو مہارتیں استعمال کی جاتی ہیں، اور جو ٹولز استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کا ہماری پینٹنگ یا ارٹ کے اوپر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں بعض مصور بہت زیادہ اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔ اور اپنے ارٹ کو نکھارتے ہیں۔ جبکہ کچھ ایسے بھی ماہر ہوتے ہیں جو ،صرف ایک ہی چیز کے استعمال سے اپنے ہنر کو نکھار کے سامنے لے کر اتے ہیں۔ کچھ ماہر فن ایسے ہوتے ہیں جو کہ پینسل کلرز، ایکرلک پینٹ، کرافٹ کی چیزیں، اپنی پینٹنگ میں شامل کر کے اپنی پینٹنگ کو چار چاند لگاتے ہیں۔ اور کچھ مصور ایسے بھی ہوتے ہیں ،جو کہ اپنی پینٹنگ کو پینٹنگ کے بجائے ایک فن پارہ سمجھ کی تخلیق کرتے ہیں۔
ایک ماہر فن کی یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اپنے فن پارے کو کس طرح تخلیق کرتا ہے ۔اور وہ اس مقصد میں ازاد ہوتا ہے کہ اپنے فن پر ایک کے لیے کیا چیز ہے استعمال کر رہا ہے۔ بعض لوگ نیچرل کلرز اور نیچرل چیزیں استعمال کر کے بھی ایسی خوبصورت اشیاء تیار کرتے ہیں کہ ،دیکھنے والے کی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔اور بعض لوگ بہت مہنگی اشیاء لگا کر چیزوں کو ایسے تیار کرتے ہیں کہ، وہ خوبصورت ترین آرٹ پیس بن کے سامنے اتا ہے۔
زیر نظر تصویر میں میری بیٹی نے بھی پینٹنگ کرنے کی کوشش کی۔ جس طرح وہ مجھے کرتے ہوئے دیکھتی ہے ۔سب سے پہلے اس نے بیس بنانے کے لیے اورنج پہ پینٹ کو استعمال کیا۔
حالانکہ میری بیٹی بہت ہی بے ارام طریقے سے بیٹھ کے پینٹنگ بنا رہی تھی۔ مگر چونکہ اس کا شوق ہے کہ وہ ایک ماہر مصور بنے۔ اس لیے اس نے اپنی بے ارامی کا خیال نہ کیا۔ بلکہ اپنی پینٹنگ پر فوکس وہ کرتے ہوئے اورنج کے اوپر براؤن پینٹ کو کرنا شروع کر دیا۔
جب براؤن کلر اچھے طریقے سے سپریڈ ہو گیا۔ تو اس نے اب سفید کلر سے چھینٹیں دینا شروع کر دیں۔ پہلے وہ چھینٹیں بالکل ستاروں کی مانند لگ رہی تھی ۔جیسےا رات کے وقت میں ستارے چمکتے نظر اتے ہیں بالکل اس طرح سے اس کی پینٹنگ لگ رہی تھی۔
مگر دیکھتے ہی دیکھتے اس نے سفید رنگ کو بھی برش کی مدد سے پھیلانا شروع کر دیا اور بالکل نئی شکل کی پینٹنگ تیار ہوئی ۔
وہ چھوٹی سی بچی ایک ماہر مصور کی طرح برش کو اپنی پینٹنگ کے اوپر پھیلا رہی تھی۔ جس سے اس کے ذہن کی تخلیقی صلاحیت سامنے اوور کے ا رہی تھی۔رات کے وقت کا اسمان کا منظر تیار ہو چکا تھ۔ا اب اس نے نیچے نہیںلے رنگ سے سمندر بنانا شروع کیا۔
یہ تصویر اس کی محنت کا منہ بولتا ثبوت تھی۔ پورےچار دن بعد یہ پینٹنگ سوکھی۔ کیونکہ اس نے ڈائریکٹ کلرز کو پینٹنگ پر اپلائی کیا تھا ۔اس لیے ایک ایک پینٹ کو سوکھنے میں کافی ٹائم لگ رہا تھا۔ اور جب یہ تصویر مکمل ہوئی تو اس وقت اس کا فائنل امیج بہت خوبصورت تھا۔ بالکل ایسا محسوس ہوا جیسے رات کے اسمان پر ستارے ٹمٹما رہے ہوں ۔اور نیچے پرسکون سمندر بہہ رہا ہو۔
مگر افسوس وہ تصویر میرے پاس سے ڈیلیٹ ہو چکی ہے۔
یہ پینٹنگ اپ کے ساتھ شیئر کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ،میں اپ کو اپنے خیالات سے اگاہ کر سکوں۔ کہ ایک مصور کی مصوری میں اس کے تخیل کا سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے ۔کیونکہ اگر ہم یہ دیکھیں کہ بہترین پینٹ اور بہترین چیزوں کے اوپر ہی پینٹنگ کی جا سکتی ہے۔ تو یہ غلط ہوگا ۔کیونکہ بعض لوگ صرف اپنے ہنر کو باہر نکالنے کے لیے دیواروں پر بھی پینٹ کرنے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگ تو پتے پر بھی پینٹ کر کے دکھا دیتے ہیں ۔کیونکہ وہ اپنے فن کو اس ظاہر کرنے میں ازاد ہوتے ہیں۔ اور وہ اپنا فن کہیں بھی دکھا سکتے ہیں۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ بھی میری رائے سے اتفاق کرتے ہوں گے شکریہ۔
اپنے اسٹیمیٹ کے کچھ ساتھیوں کو میں اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دینا چاہتی ہوں۔
@sahar78
@vishwara
@salina1
اپ لوگ اس مقابلے میں شرکت کریں اور اپنے بہترین خیالات کا اظہار کریں۔