السلام علیکم ،
سرسوں کا ساگ گوشت کے ساتھ
یہ ایک منفرد ریسپی ہے۔اس میں کافی ساری چیزیں ڈالی جاتی ہیں جن میں سرسوں، پالک، خلفہ اور میتھی شامل ہیں۔یہ ساری چیزیں ہم وزن لے کے ابال لیں اور نمک مرچیں ڈال دیں۔ان چیزوں کو باریک کاٹ کے دھو کے ابالنا ہے ۔تاکہ ان میں موجود مٹی اور جراسیم بہ جائیں۔ اس کے بعد ابل جائے تو پھر پیسٹ بنا کے اس کو سیف بھی کر سکتے ہیں اور بوقت ضرورت نکال کے پکا لیں۔
میں بھی اسی طرح پیسٹ بنا کے فریزر میں رکھ دیتی ہوں اور جب مجھے پکانا ہو تو میں تھوڑا سا نکال لیتی ہوں اور اس کو پکا لیتی ہوں۔
سب سے پہلے پیاز فرائی کریں۔
اب پیاز میں لہسن ادرک کا پیسٹ نمک مرچیں ہیلدی ٹماٹر ڈال کے فرائی کریں۔
جب گوشت گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں سرسوں کے ساگ کا پیسٹ ڈال کے پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
جب ساگ کا پانی اچھی طرح خشک ہو جائے اور گوشت نرم ہو جائے تو اس سالن کے اوپر ہرا دھنیا ،ہری مرچیں ڈال کے دم پہ رکھ دیں سالن تیار ہے۔
سرسوں کے ساگ کے فوائد
👍 کیونکہ سرسوں ہری سبزی ہے اس لیے یہ نظر کے لیے بہت فائدے مند ہیں۔ اور اس میں ڈلنے والی باقی سبزیاں بھی ہری ہیں۔ جو کہ پالک، خلفہ، اور میتھی پر مشتمل ہیں۔ لہذا ان تمام چیزوں کے فوائد نظر کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں۔
👍 سرسوں کا ساگ ہماری قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
👍 سرسوں دل کی شریانوں کو کھولنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ دل کی کمزوری اور بیماریوں سے بچاؤ سرسوں کے ساتھ بے پوشیدہ ہے۔
👍 اس میں موجود وٹامن ڈی اور ائرن ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور قد کی بڑھوتی میں بھی بہترین کام انجام دیتا ہے۔
👍 بہت ساری ایسی بیماریاں جو کہ دائمی ہوتی ہیں ان سے بچاؤ میں سرسوں کا ساگ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر ہم اپنی روٹین میں سرسوں کے ساگ کو استعمال کو شامل کریں تو، ہمارے جسم میں ایسی بیماریاں پنپنے نہیں پاتی جن کا تعلق دائمی امراض سے ہے۔
میرے سٹیمیٹ کے کچھ ایسے ساتھی جو کہ بہترین پوسٹ لکھنے میں بہت اگے ہیں۔ میں ان کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔
Thank you for sharing on steem! I'm witness fuli, and I've given you a free upvote. If you'd like to support me, please consider voting at https://steemitwallet.com/~witnesses 🌟
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Muchas gracias por publicar un artículo en la comunidad Reflexiones de Vida.
Me gustan las comidas que llevan bastantes condimentos, pues estos le dan mucho sabor a todo, sobre todo al pollo, sigue participando en nuestras dinámicas, éxitos.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit