Concurso: Mi deseo para el año nuevo.، Buy our own house and shift there. Pakistan

in hive-193637 •  23 days ago 

السلام علیکم ،

سب سے پہلے آپ سب لوگوں کو میری طرف سے نیا سال مبارک ہو۔

آج 31 دسمبر اس سال کا آخری دن ہے
کل بس ایک ہندسہ بدلے گا.
وہی صبحیں ،وہی شامیں ــــ

میرے پاس اور تو کچھ بھی نہیں
آپ کے لئے ڈھیر ساری دعائیں ہیں
دعا کا کوئی رنگ نہیں ہوتا مگر دعا رنگ ضرور لاتی ھے.ــ

اللّہ ربّ العالمین سے دعا ہےکہ
آپکو اور آپ سے جُڑے ہررشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرماۓ جس میں آپ کے لیے
خیرو برکت ہو۰۰!
عزت و وقار ہو۰۰!
راحت و سکون ہو۰۰!
صحت و تندرستی ہو۰۰!
ترقی و خوشحالی ہو۰۰!
اوردنیا و آخرت کی بھلائی ہو۰۰۰!!

دعا ہےاس"رحیم و کریم” سے
کہ آپ پر "رحم اور کرم” فرمائے،

دعا ہے اس "رب العزت" سے کہ آپکی "عزت اور وقار” بڑھاۓ،

دعاہے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے"

،دعا ہے اس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ہر “سچی خوشی" دے،

دعا ہے اس “مشکل کشا" سے کہ آپ کی "مشکلات" دورفرمائے...

آمین یارب العالمین ۔

اب آتی ہوں اپنی پوسٹ کی طرف۔

نئے سال میں میری دیرینہ خواہش

جیسا کہ میں اپ کو اپنی پچھلی پوسٹ میں بتا چکی ہوں کہ ،میری بہت عرصے سے یہ خواہش ہے کہ میں اپنے گھر میں اباد ہو جائوں۔
اپنا گھر کس کو پسند نہیں ہوتا ،ہماری بھی بہت عرصے سے خواہش ہے اور کوشش ہے کہ ہمیں اللہ تعالی ہمارا اپنا گھر عطا فرمائے اور ہم اس میں اباد ہو جائیں۔ آمین۔
ہمیں کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے کم از کم بھی دس سال ہونے والے ہیں۔ اور یہ ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے، کسی انسان کی زندگی کا ۔ہمارا سنہری دور کرائے کے گھروں میں ادھر سے ادھر شفٹنگ کرتے ہوئے گزر گیا ہے۔ اب جب کہ بڑھاپے کی امد ہے تو، ہماری شدید خواہش ہے کہ، ہم دونوں میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ اپنے گھر میں رہ سکیں۔ اور ایک پرسکون زندگی گزار سکیں۔
ہمارے پاس جو سرمایہ ہے ،وہ اتنا زیادہ نہیں ہے کہ ہم ایک گھر بنا سکیں۔ کیونکہ جہاں رقبہ زیادہ ملتا ہے، وہاں پیسے بھی زیادہ لگتے ہیں۔ اور جہاں رقبہ کم ملتا ہے، وہاں پیسے بھی مناسب ہوتے ہیں۔ ہم کم رقبے میں بھی گزارا کرنے کو تیار ہیں اور کم پیسوں میں ہی چھوٹی جگہ پر ہی گھر بنانا چاہ رہے ہیں۔ مگر خود بخود کچھ ایسے مسائل اڑے ا جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے گھر کے بننے کا سلسلہ پھر رک جاتا ہے۔ اب یہ ہمیں نہیں معلوم کہ ، کون سی ایسی رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے جب وہ اپنا گھر نہیں خرید پا رہے۔

میرے خوابوں کا گھر

20250101_073553.jpg
Source

میری دعا ہے کہ ہم بھی اپنے گھر میں آباد ہو سکیں آمین۔

بقول شاعر

  ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پے دم نکلے

بہت نکلے میرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFa3deBL7bsRuvcfFeDhD56MDN3hmAScX3LfjNgpXALYfiXLKffzyg265HMSz9ApbPfRhAc9wTw9Upw3Td1...Kh8vR6ffrMbHy3fn5u8izQeDkaehzCJJdvZ5heWAM2hLiZ4Vd5yBnBQkFbKf1HwqUMrrZN8BCgY2Zmxwnq1Z4NCp7n3SemCAFKidEtmGs2MDn6upiyrrbcWyyY.png

@selina1
@suleha
@keycama
آپ کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...