Contest: Do you like to comment?،Pakistan

in hive-193637 •  2 days ago 

السلام علیکم ،

اپنی طرز کا یہ سب سے منفرد مقابلہ ہے ۔میں نے اج تک کسی بھی ایسے مقابلے میں حصہ نہیں لیا جہاں ہم سے ہمارے ایکسپریشنز کے بارے میں پوچھا جائے ۔واقعی مجھے اس مقابلے میں حصہ لے کر بہت مزہ ا رہا ہے۔ اور میں سوچ کر ہی پرجوش ہو رہی ہوں کہ ،جو خیالات اور احساسات میرے دل میں اتے ہیں ان کو میں کس طرح سے شیئر کروں۔
Source

Screenshot_20250117-005404_Google.jpg

جہاں تک بات ہے کہ ہمیں لوگوں کے کمنٹس کے لیے کیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے ایا یہ کہ ان کو پڑھیں یا ان کو اگنور کر دیں۔

میرے ذہن میں اسٹمٹ کھولنے کے بعد سب سے پہلی چیز یہی اتی ہے کہ کیا کسی نے میری پوسٹ پر کمنٹ کیا میں سب سے پہلے نوٹیفکیشن بار کھول کے لوگوں کے کمنٹس پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ مجھے خود بھی دوسروں کی پوسٹ پڑھنے اور ان پر کمنٹس کرنے میں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzrPCU5HkvKD7f4PLQg5JSdbEt3JpKyaNbhekiJHrbhFvVXdeBqiygMCbzChcVCmHAJ4NvyRt6QiwpXSSR.gif

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کمنٹس میں وہی بات ریپیٹ کی جاتی ہے جو کہ ہم لکھے چکے ہیں ،یا ایسا سمجھتے ہیں کہ کمنٹس کے ذریعے سے کسی دوسری چیز کا حوالہ دیا جا سکتا ہے تو۔

میرا جہاں تک خیال ہے وہ یہ ہے کہ کمنٹس کے ذریعے ہی ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے کیسا لکھا ہے۔ اور ہماری پوسٹ دوسروں کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے ؟کیوںکہ اگر ہماری پوست پر کسی نے کوئی کمنٹ نہیں دیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسروں کے لیے ہماری پوسٹ کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اور وہ صرف ہماری پوسٹ کو اسکرول کر کے اگے گزر جاتے ہیں۔ مگر اگر کسی نے اپنے کمنٹ میں اچھی پوسٹ کا ہی اظہار کر دیا تو بھی میرے نزدیک وہ کمنٹ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یا اگر میری پوسٹ پر کسی نے کوئی مشورہ دیا تو بھی مجھے وہ مشورہ بہت اہمیت کا حامل لگتا ہے۔ کیونکہ میں دوسروں کے مشورے کو اہمیت دینا پسند کرتی ہوں۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzrPCU5HkvKD7f4PLQg5JSdbEt3JpKyaNbhekiJHrbhFvVXdeBqiygMCbzChcVCmHAJ4NvyRt6QiwpXSSR.gif

ایک اچھے کمنٹ کی کیا خصوصیات ہونی چاہیے کہ وہ اٹریکٹو جاذب نظر اور تجسس نظر ائے یا ہم یہ دیکھنا چاہیں کہ اس شخص نے کیا لکھا ہے جس کی ہم پوسٹ پر تبصرہ کر رہے ہیں؟

میرے خیال بھی کسی کی بھی پوسٹ پر کمنٹ کرنے سے پہلے ہم کو اس کی پوسٹ پڑھنی چاہیے ۔اور پھر اس کے بعد اس کے اوپر تبصرہ کرنا چاہیے۔ اور ہمیشہ تبصرہ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ہمارے الفاظ کا چناؤ بہترین ہو ۔کیونکہ ہمارے الفاظ ہی واحد ایسی چیز ہیں جو کہ دوسرے کو ہماری بات سننے پر مجبور کرتے ہیں ۔اگر ہماری الفاظ اچھے نہیں ہوں گے تو پڑھنے والا شخص ہماری بات سے متاثر ہونے کے بجائے دل برداشتہ ہو جائے گا۔ اور ہماری پوسٹ اور کمنٹ کو پڑھنے کے بجائے ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ کمنٹ میں اپنے احساسات کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے ۔جس سے ہمارا کمنٹ پڑھنے والا شخص متاثر ہوگا۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzrPCU5HkvKD7f4PLQg5JSdbEt3JpKyaNbhekiJHrbhFvVXdeBqiygMCbzChcVCmHAJ4NvyRt6QiwpXSSR.gif

اس ہفتے میں نے کتنے تبصرے کیے اور میرے کمنٹ پر جواب ایا یا نہیں؟

مجھے نہیں یاد کہ میں نے اس ہفتے کتنے تبصرے کیے ۔کیونکہ میری عادت ہے کہ جب بھی میں کسی مقابلے میں حصہ لیتی ہوں تو اس مقابلے میں شریک لوگوں کی پوسٹ ضرور پڑھتی ہوں۔ اور ان کو اپنے تبصروں سے ضرور نوازتی ہوں۔ اس لیے مجھے نہیں یاد کہ، میں نے کتنے لوگوں کی پوسٹ پر تبصرہ کیا؟ ہاں یہ سوال کہ ان لوگوں کا جواب اتا ہے کہ نہیں؟ تو میں یہ بات کہنے بالکل بھی نہیں ہچکچاؤں گی کہ، میرے ہر کمنٹ کا جواب ضرور اتا ہے ۔خاص طور سے وہ لوگ جن کے ساتھ میں مستقل رابطے میں رہتی ہوں۔جیسے کہ@suryati ان کے ساتھ میری اچھی گفت و شنید رہتی ہے. میں روزانہ تقریبا تین سے چار پوسٹ لکھتی ہوں. اس کا مطلب یہ ہے کہ تین سے چار مقابلوں میں حصہ لیتی ہوں. لیکن کبھی مصروفیات کی وجہ سے یہ مقابلے دو بھی رہ جاتے ہیں. تو میں جب بھی کسی مقابلے میں حصہ لوں تو اس میں موجود شرکا کی پوسٹ کو پڑھنا ضروری سمجھتی ہوں اور اس پر اپنی رائے بھی ضرور دیتی ہوں۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzrPCU5HkvKD7f4PLQg5JSdbEt3JpKyaNbhekiJHrbhFvVXdeBqiygMCbzChcVCmHAJ4NvyRt6QiwpXSSR.gif

کچھ خاص لوگ ایسے ہیں جو کہ بہترین کمنٹس دینے میں اگے ہوتے ہیں ان کو بھی میں اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دوں گی۔

@suryati
@shano49
@tamanna

میں اپ لوگوں سے اس بارے میں ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا اپ لوگ اپنے خوبصورت رائے کا اظہار اس مقابلے میں شرکت کر کے دیں گے؟

32FTXiZsHoAW6noHJDhrg3W8ZKHVFSsLYM859aTDCF8iErLt9dRqua53VFhNuQvagEHizDPbRVkfgPtA4yP9rPvbixUk6esfGRvY18Vytm38PduFL19e1TAgxnBGUSLmdHC1UuSBjpU7cJRT.gif

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hola @hafsasaadat90

Te invito a presentarte en la comunidad: Preséntate en la comunidad Steem Venezuela #18

Verificado por: @lirvic