UrduPoint
coronavirusپاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال
مریض1,571,530اموات30,604صحت یاب1,535,109
زیر بحثسیلاب کی تباہ کاریاںعمران خان
England انگلینڈ بمقابلہ Pakistan پاکستان - منگل 20 ستمبر
England انگلینڈ بمقابلہ Pakistan پاکستان - جمعرات 22 ستمبر
Live Updates
عمران خان کی پیشکش پر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہے، صدرمملکت
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انٹرویو میں مثبت باتیں کی گئیں، بات چیت کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں، سیاسی استحکام کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک دو مہینے ادھر ادھر کر لینے چاہیے،سیاستدانوں کو بیٹھ کر بات کرنے کے لیے راضی کرنا چاہے۔صدر مملکت عارف علوی کا انٹرویو
Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 ستمبر 2022 11:31
عمران خان کی پیشکش پر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہے، صدرمملکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2022ء) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انٹرویو میں مثبت باتیں کی گئیں، ان کی پیشکش پر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہئیے۔انہوں نے دنیا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ بات چیت کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں، سیاسی استحکام کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کچھ ادھر کچھ ادھر کر لیا جائے۔
میرے کہنے کا مطلب ہے کہ ایک دو مہینے ادھر ادھر کر لینے چاہیے۔ایسا ماحول بنانا چاہے کہ سیاستدانوں کو بیٹھ کر بات کرنے کے لیے راضی کرنا چاہے۔یہ ہٹ دھرمی نہیں ہونی چاہے کہ بات نہیں ہو گی، اس سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔اس نہج پر نہ پہنچیں کہ تاریخ پھر ہمیں ذمہ دار ٹھہرائے۔صدر مملکت نے کہاکہ سیاست کا بحران ہے جس کو حل کرنا آسان ہے،بہت سارے لوگ وقتی مفاد کی وجہ سے اس بحران سے نکلنے کو تیار نہیں۔
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ تمام سیاسی لیڈر جلد الیکشن کی بات کرتے رہے ہیں،سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحران پر چیف الیکشن کمشنر سے الیکشن کرانے بارے پوچھا تھا،الیکشن کمیشن نے کہا تھا 7 ماہ لگیں گے،انتخابات شاید ان بحرانوں سے نکلنے کا بہترحل ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں کے درمیان الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیے۔ صدر مملکت نے کہاکہ قوم کو کلیئر لیڈر شپ چاہیے، عوام مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، بجلی بل، مہنگائی کے اعتبارسے عوام مشکل میں ہیں، حکومت اپنی طرف سے محنت کررہی ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ آئین کے اعتبارسے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کر سکتا ہوں، سب ملکر کسی چیز پر اتفاق کریں گے، مجھے ڈر ہے کہیں معاشی بحران اس نہج پر نہ چلا جائے، عوام سڑکوں پر آ جائیں۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن میں اب چند ماہ کا فرق رہ گیا ہے، آپس میں گفتگو کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں، کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر معاملے کو نمٹانا چاہیے، الیکشن کے بعد جو بھی پارٹی جیتے اسے مینڈیٹ لیکر آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہٹ دھرمی سے ملک کا نقصان ہو گا، انا پر قابو پا لیں تو ہم سو فیصد یہ کام کر سکتے ہیں، سیلاب کو ٹھیک کرنے کے لیے تو پیسے کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں بٹھانا صرف سوچ کی بات ہے، اگرہم اکٹھے نہ ہوئے تو تاریخ ہمیں ذمہ دار ٹھہرائے گی۔ موجودہ حکومت میں شامل سیاسی قیادت بھی نئے الیکشن پر متفق تھی، حکومت سے باہر موجود سیاسی قیادت بھی جلد انتخابات چاہتی ہے، شائد انتخابات ان بحرانوں سے نکلنے کا ایک بہتر حل ہے، کچھ لے اور دے کر انتخابات کا معاملہ نمٹانا چاہیے، بہتر ہے عوام کی نمائندہ حکومت ہو چاہے موجودہ اتحادی کامیاب ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ رہتا ہے، اصل کام حکومت اور اپوزیشن بیٹھ کر چیزیں طے کریں، عدم اعتماد کے بعد جب دوسری حکومت آئی تب سے یہ بات کر رہا ہوں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں الیکشن کی تاریخ اور میز پر بیٹھ کر بات چیت کر لیں، عمران خان نے پیشکش کی ہیں، سیاسی میچورٹی کا تقاضا ہے تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ پر بیٹھ جائیں۔
Liveسیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بغاوت کے مقدمے ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کو رہا کرنے کا حکم
پیٹرول کے نرخ میں کمی اور ڈیزل کی قیمت ..
پیٹرول کے نرخ میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان
پوری پارٹی کو آپ پر فخر ہے،شہباز گل ..
پوری پارٹی کو آپ پر فخر ہے،شہباز گل کی ضمانت پر فواد چوہدری کا ردِعمل آ گیا
فواد چوہدری کے سخت بیانات فوج اور ..
فواد چوہدری کے سخت بیانات فوج اور عمران خان کے درمیان اختلافات بڑھا رہے ہیں؟ فیصل واوڈا سے سوال
ملکہ الزبتھ کی رسومات، برطانیہ کاتین ..
ملکہ الزبتھ کی رسومات، برطانیہ کاتین ملکوں کو مدعو کرنے سے انکار
جے یو آئی رہنماؤں پر حملے ملک کا امن ..
جے یو آئی رہنماؤں پر حملے ملک کا امن تباہ کر دیں گے، فضل ال
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit