UrduPoint
coronavirusپاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال
مریض1,571,936اموات30,607صحت یاب1,535,895
زیر بحثسیلاب کی تباہ کاریاںعمران خان
Australia آسٹریلیا بمقابلہ India بھارت - منگل 20 ستمبر
England انگلینڈ بمقابلہ Pakistan پاکستان - منگل 20 ستمبر
نیب کا نئے قانون کے تحت 20 سال پرانے کیسز کا جائزہ لینے کا فیصلہ
سابق صدر آصف زرداری کیخلاف بھی پرانے مقدمات پر نظرِ ثانی کی جائے گی،ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں پر مہلت لینے کی تجویز بھی زیر غور
Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 20 ستمبر 2022 14:09
نیب کا نئے قانون کے تحت 20 سال پرانے کیسز کا جائزہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2022ء) نیب قانون میں تبدیلی کے بعد پیشرفت،نیب نے 20 سال پرانے کیسز کا ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ دنیا نیوز کے مطابق نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت پرانے مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا۔سابق صدر آصف زرداری کیخلاف بھی پرانے مقدمات پر نظرِ ثانی کی جائے گی۔اُرسس ٹریکٹر،گولڈ ریفرنس،ایس جی ایس کوٹیکنا اور پولو گراؤنڈ مقدمات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
نیب نے نظر ثانی کیلئے ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں پر مہلت لینے کا فیصلہ کیا،ہائیکورٹ سے ایک ہفتے کی مہلت لینے کیلئے درخواست تیار کر لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی لیکن وزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کیا اور نیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔
(جاری ہے)
ادھر نیب قوانین میں ترمیم کے تحت نیب ریفرنسز کے ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا۔
احتساب عدالتوں نے نیب کے 50 کرپشن ریفرنسز واپس کر دئیے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس کر دیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز واپس لے لیے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف یو ایس ایف فنڈ میں کرپشن کا ریفرنس بھی واپس لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا،سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف لوک ورثہ میں مبینہ خرد برد کا ریفرنس بھی واپس ہو گیا ۔ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد مضاربہ اسکینڈل اور کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس لے لیے گئے ہیں۔نیب قوانین میں ترمیم کے بعد وزیراعظم شہباز شریف،سابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز،راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف عائد الزامات سمیت 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کئے۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا اور 95 فیصد مقدمات ختم ہو گئے جن میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے۔
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
اس وقت ووٹرز عمران خان کے ساتھ ہیں،عمران ..
اس وقت ووٹرز عمران خان کے ساتھ ہیں،عمران خان سے ہٹ کر لائن لینے والا اکیلا ہو جائے گا
عمران خان کی چکوال جلسے سے واپسی سے ..
عمران خان کی چکوال جلسے سے واپسی سے قبل پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی
جو آزادی اور سکون اکیلے پن میں ہے وہ ..
جو آزادی اور سکون اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں
وفاقی شرعی عدالت میں خواجہ سراﺅں ..
وفاقی شرعی عدالت میں خواجہ سراﺅں کے حقوق سے متعلق ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت
شاہ محمود قریشی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں ..
شاہ محمود قریشی نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تردید کر دی
نیب کا نئے قانون کے تحت 20 سال پرانے ..
نیب کا نئے قانون کے تحت 20 سال پرانے کیسز کا جائزہ لینے کا فیصلہ
شوکت ترین اور تیمور سلیم جھگڑا کی ..
شوکت ترین اور تیمور سلیم جھگڑا کی آڈیو کال کا معاملہ
وی سی گومل یونیورسٹی کو علی امین گنڈا ..
وی سی گومل یونیورسٹی کو علی امین گنڈا پور سے تنازع مہنگا پڑ گیا
ڈی جی ہیلتھ سروسزکو عمران خان کیخلاف ..
ڈی جی ہیلتھ سروسزکو عمران خان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں ..
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی قیاس آرائیاں
پنجاب میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں پر ..
پنجاب میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں پر قابو رکھنے کے لیے ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام کو بحال کرنے کا فیصلہ
آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان کو مداخلت ..
آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے،مولانا فضل الرحمٰن
مزید دیکھئے - Load More
FacebookTwitterGoogle +Share on Whatsapp
متعلقہ عنوان :
اسمبلیشہباز شریفآصف علی زرداریکرپشنقومی اسمبلیپاکستان تحریک انصافوزیراعظمدنیاپیپلز پارٹیاسکینڈلحمزہ شہبازپولوراجہ پرویز اشرفپنجابیوسف رضا گیلانی
خبریں تلاش کیجئے
ا
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit