Live Updates
شہباز گل نے کھانا پینا چھوڑ دیا‘ بھوک ہڑتال کی اطلاعات
شہباز گل گزشتہ رات سے کچھ بھی کھانے سے انکار کر رہے ہیں اور کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں لے رہے۔ ذرائع
Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 اگست 2022 15:09
شہباز گل نے کھانا پینا چھوڑ دیا‘ بھوک ہڑتال کی اطلاعات
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 اگست 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے کھانا پینا چھوڑ دیا۔ جیو نیوز کے مطابق عدالت کے حکم پر ہسپتال منتقل کیے گئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کچھ بھی کھانے پینے سے انکار کر دیا، اس ضمن میں ذرائع پمز ہسپتال کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کی جانب سے گزشتہ رات سے کچھ بھی کھانے سے انکار کیا جا رہا ہے اور وہ کھانے پینے کی کوئی بھی چیز نہیں لے رہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں شہباز گل بھوک ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کا میڈیکل بورڈ تبدیل کر دیا گیا، میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا کہ پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کے علاج معالجے کے لیے قائم کیے گئے نئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی کر دی گئی اور اب پمز ہسپتال کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ بھی میڈیکل بورڈ میں شامل ہوں گے تاہم میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹر عاطف انعام شامی اپنی کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہو گئے۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، شہباز گل کے طبی معائنے کیلئے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ، نئے میڈیکل بورڈ کی سربراہی ایسوسی ایٹ پروفیسر شفاعت رسول کریں گے، ابتدائی طور پر میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر انعام شامی اور ڈاکٹر ضیاء کو شامل کیا گیا تاہم ڈاکٹر عاطف انعام شامی اپنی کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہو گئے اور اب پمز ہسپتال کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ بھی میڈیکل بورڈ میں شامل ہوں گے، میڈیکل بورڈ شہبازگل کے علاج کے ساتھ مبینہ تشدد کے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میں نے سب سے تسلی کی ہے اور اپنے طور پر بھی معلومات لیں اور بطور وزیر کہتا ہوں کہ شہباز گل پر پولیس حراست کے دوران کوئی تشدد نہیں ہوا، جب شہباز گل کو عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ مسکراتے ہوئے عدالت آئے اور شہباز گل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے تشدد کی کوئی بات نہیں کی جبکہ 11 اگست کو طبی معائنہ کیا جس میں کسی تشدد کا ذکر ہے نہ شہباز گل نے کہا، 6 دن اڈیالہ جیل اور 3 دن پولیس کسٹڈی میں رہے، 17 اگست کو جب شہباز گل کا دوبارہ ریمانڈ دیا گیا تو ان کی حالت خراب ہوئی لیکن اس میں تشدد کی بنیاد پر صحت کی خرابی سامنے نہیں آئی۔
Liveشہباز گل گرفتار سے متعلق تازہ ترین معلومات
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
میرا نام طاہر عالم خان ہے ، میں ایک ..
میرا نام طاہر عالم خان ہے ، میں ایک خان ہوں اور اصلی خان ہوں،مجھے خصوصی طور پر روائٹس کنٹرول (فسادات پر قابو پانے) کیلئے بلایا گیا ہے اور ہم قانون ..
عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ..
عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے، مراد سعید
Nتحریک انصاف این اے 245 میں اپنی سیٹ ..
Nتحریک انصاف این اے 245 میں اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب مگر 25 ہزار سے زائد ووٹوں سے محروم ہو گئی،ووٹروں نے ایم کیو ایم اور فاروق ستار کو بھی بری ..
عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ ..
عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند، گرفتاری کا امکان
’میں نیوٹرل تھا لیکن اب مکمل طور پر ..
’میں نیوٹرل تھا لیکن اب مکمل طور پر عمران خان کے ساتھ ہوں‘
حکومت نے پنجاب میں مزید 10 یونیورسٹیاں ..
حکومت نے پنجاب میں مزید 10 یونیورسٹیاں بنانے کی منظوری دے دی
عمران خان حکومت ہٹائے جانے سے متعلق ..
عمران خان حکومت ہٹائے جانے سے متعلق امریکی دفاعی تجزیہ کار کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد کی رہائشی خاتون مبینہ ..
اسلام آباد کی رہائشی خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی
اُسامہ بن لادن مجھے اپنے بیٹوں میں ..
اُسامہ بن لادن مجھے اپنے بیٹوں میں سب سے زیادہ عزیز تھا ، لیکن وہ راستہ بھٹک گیا
عمران خان کا این اے 245 کا ضمنی الیکشن ..
عمران خان کا این اے 245 کا ضمنی الیکشن جیتنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں 9 فوجی جوانوں ..
وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
شہباز گل نے کھانا پینا چھوڑ دیا‘ بھوک ..
شہباز گل نے کھانا پینا چھوڑ دیا‘ بھوک ہڑتال کی اطلاعات
مزید دیکھئے - Load More
FacebookTwitterGoogle +Share on Whatsapp
متعلقہ عنوان :
پاکستانعمران خانپاکستان تحریک انصافپولیسجیلرانا ثناء اللہڈاکٹرعلاجعدالتفواد چوہدریشہباز گل
خبریں تلاش کیجئے
اہم خبریںقومی خبریںبین الاقوامی خبریںکھیلشوبزمقامی خبریںعجیب و غریببزنسکشمیرموسمتعلیمزراعت
مزید اہم خبریں
عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے، مراد سعید
عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے، مراد سعید
عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند، گرفتاری ..
عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند، گرفتاری کا امکان
حکومت نے پنجاب میں مزید 10 یونیورسٹیاں بنانے کی منظوری دے دی
حکومت نے پنجاب میں مزید 10 یونیورسٹیاں بنانے کی منظوری دے دی
وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید
آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا
عمران خان کیخلاف عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
عمران خان کیخلاف عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
این اے 245: 100 پولنگ اسٹیشن کے نتائج، پی ٹی آئی کی واضح برتری
این اے 245: 100 پولنگ اسٹیشن کے نتائج، پی ٹی آئی کی واضح برتری
کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا ..
کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟ عمران خان
شہبازگل پر تشدد کے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری مکمل
شہبازگل پر تشدد کے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری مکمل
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی ہے، شیریں مزاری ..
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی ہے، شیریں مزاری کا دعویٰ
شہبازگل کی سی آئی اے کے تھانے میں پٹائی کی گئی، فواد چوہدری کا دعویٰ
شہبازگل کی سی آئی اے کے تھانے میں پٹائی کی گئی، فواد چوہدری کا دعویٰ
UrduPoint.com
About Us | Contact Us | Advertisment
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.
7
SHARES