کراچی میں بارش کے باعث متعدد سڑکیں ٹریفک کیلئے مکمل بند

in hive-194277 •  2 years ago 

کراچی میں بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوگئیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل کے مختلف حصوں پر کئی فٹ پانی موجود ہے جب کہ کارساز اور ڈالمیا روڈ پر 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہے، اس کے علاوہ لیاری ندی میں طغیانی کے بعد میرا ناکا اور اطراف کے روڈ مکمل ڈوب چکے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ شیر شاہ پراچہ چوک پر بھی پانی کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے جب کہ کورنگی کازوے روڈ پر بھی پانی کا بہاؤ تیز ہے اور بلوچ کالونی پل کے قریب بھی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق عیسیٰ نگری اور نیپا چورنگی پر بھی کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور جوہر چورنگی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس کا عملہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے لہٰذا شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!