عید کے ایام میں مہنگائی کا جن مکمل طور پر بے قابو ہو گیا لیموں کی قیمت 1 ہزار روپے سے اوپر چلی گئی، مرغی کا گوشت 500 روپے کا ہو گیا،

in hive-194277 •  2 years ago 

pic_fd835_1651775119.jpg._1.jpg

Live Updates
عید کے ایام میں مہنگائی کا جن مکمل طور پر بے قابو ہو گیا
لیموں کی قیمت 1 ہزار روپے سے اوپر چلی گئی، مرغی کا گوشت 500 روپے کا ہو گیا، دیگر سبزیوں اور اشیاء کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا
muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مئی 2022 23:23

عید کے ایام میں مہنگائی کا جن مکمل طور پر بے قابو ہو گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2022ء) عید کے ایام میں مہنگائی کا جن مکمل طور پر بے قابو ہو گیا، لیموں کی قیمت 1 ہزار روپے سے اوپر چلی گئی، مرغی کا گوشت 500 روپے کا ہو گیا، دیگر سبزیوں اور اشیاء کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے سے پریشان عوام ماہ مبارک کے اختتام پر مہنگائی میں کمی کی امید لگائی بیٹھی رہی، تاہم عید کی آمد پر مہنگائی کا جن مکمل طور پر ہی بے قابو ہو گیا۔
عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے کے باعث دکانداروں نے گوشت، سبزیاں اور دیگر اشیاء من مانے نرخوں پر فروخت کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات میں برائلر گوشت 480سے530روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔
(جاری ہے)

جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دنیا نیوزکی رپورٹ کے مطابق عید کے دوران منڈیاں بند ہونے سے سپلائی معطل رہی، طلب و رسد بگڑنے سے سبزیوں کے دام بے لگام رہے۔

ٹماٹر120 سے140 روپے، پیاز 100 روپے کلو، لہسن 380 روپے جبکہ ادرک 300 سے 350 روپے کلو تک بکتے رہے۔سبز مرچ 150 روپے، ہرے دھنیئے کی گٹھی 50 روپے اور لیموں 1000 روپے کلو تک پرچون بازار میں فروخت ہوتے رہے۔ دیگر سبزیوں کی قیمت میں بھی 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عید سے قبل سماء نیوز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال ماہ مبارک گزشتہ سال کے ماہ رمضان کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگا ثابت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال رمضان المبارک میں ماہ اپریل میں مہنگائی 13.4 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد زائد رہی۔ ماہ رمضان میں دیہی آبادی میں مہنگائی کی شرح شہری علاقوں سے زیادہ رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مہنگائی کی شرح بڑھ کر 13.4 فیصد ہوگئی، مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح دیہی علاقوں میں 15.1 فیصد رہی۔
اپریل میں ٹماٹر 51.53 فیصد، پیاز 42.83 مہنگی ہوئی جبکہ پھلوں کی قیمت میں 21.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اپریل میں سبزیوں کی قیمت میں 14.41 فیصدجبکہ خوردنی تیل11.35 فیصد اور گھی 8.25 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں چنی5.67 اور دال مسور 1.13 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ چکن 9.40 فیصد، گڑ 1.23 اور چینی 0.70 فیصد سستی ہوئی۔سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 124.68 فیصد مہنگے ہوئے، سالانہ بنیاد پر سرسوں کا تیل 61.72 اور پیاز 61.64 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران خوردنی تیل 60 اور فیول 39.23 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گھی58.71 فیصد، مسور دال 49.29 اور چنے 30.85 فیصد مہنگے ہوئے۔ایک سال میں پھلوں کی قیمت میں 30.64 فیصد اضافہ ہوا، گوشت 25.64 اور آٹا 18.34 فیصد مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ ایک سال میں دال مونگ 25.94 فیصد اور آلو 21 فیصد سستے ہوئے۔
Liveعید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
یونان میں عید کی نماز کی ادائیگی کے ..
یونان میں عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد پاکستانی نوجوان کو سرعام سر میں گولی مار دی گئی

شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے ..
شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی

عید کی چھٹیاں ختم، اسٹیٹ بینک نے بینکوں ..
عید کی چھٹیاں ختم، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقات کار کی تفصیلات جاری کر دیں

لودھراں میں علی ترین کو بد ترین شکست ..
لودھراں میں علی ترین کو بد ترین شکست دینے والے پیر اقبال شاہ نے ن لیگ کو زبردست جھٹکا دیدیا

تحریک انصاف کے رہنما عبدالشکور شاد ..
تحریک انصاف کے رہنما عبدالشکور شاد کا سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ

لیک ویوو پارک میں خواتین کو ہراساں ..
لیک ویوو پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے پر ہنگامہ آرائی کے بعد پبلک کیلئے بند کر دیا گیا

سعودی معیشت تاریخ میں پہلی بار10کھرب ..
سعودی معیشت تاریخ میں پہلی بار10کھرب ڈالر سے تجاوزکرجائے گی‘آئی ایم ایف

فرح

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png