Live Updates
فروغ نسیم کے اصرار پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجا گیا
حقیقت یہ ہے کہ تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا،بطور وزیر قانون آپ کو ذمہ داری لینی چاہیے، ہم نے کہا تھا ججز کیخلاف ریفرینس بھیجنا حکومت کا کام نہیں۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی،سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کا فروغ نسیم کے بیان پر ردعمل
sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 اپریل 2022 22:12
فروغ نسیم کے اصرار پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فروغ نسیم کے اصرار پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجا گیا،حقیقت یہ ہے کہ تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا،بطور وزیر قانون آپ کو ذمہ داری لینی چاہیے، ہم نے کہا تھا ججز کیخلاف ریفرینس بھیجنا حکومت کا کام نہیں۔
انہوں نے سابق وزیرقانون فروغ نسیم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بطورلاء منسٹر آپ کو ذمہ داری لینی چاہئے، حقیقت یہ ہے کہ تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا میں نے کابینہ میں کہا ججز کیخلاف ریفرینس بھیجنا حکومت کا کام نہیں اگر الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ریفرنس کر لے لیکن آپ کی آصرار پر ریفرینس بھیجا گیا۔ واضح رہے ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرقانون فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
جیو نیوز کے پروگرام میں اینکر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی جذباتی، منتشر اور اتارچڑھاؤ کا شکار ہے، اپنے پیارے وطن کی خاطر کشیدگی کو کم رکھنے کیلئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ذاتی طور پر انٹرویو کیلئے نہ آؤں،تاہم میں ریکارڈ کو درست کرنے پر مجبور ہوں، عمران خان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا لیکن حقائق درست کرنا چاہتا ہوں، پہلی بات ہماری عدلیہ عمران خان کے خلاف نہیں ہے، دوسری بات میں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کبھی ذاتی رنجش نہیں رکھی، جو کچھ ہوا اس کے سب کے باوجود میں اب ان کے خلاف کوئی ذاتی رنجش نہیں رکھتا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق سمریز بہت حساس تھیں، ہر پہلو کو جانچا گیا۔آخری بات وزیرقانون کے طور پر میرے تین ادوار مشکل رہے، سب کو سمجھنا چاہیے میں عام طور پر بردباری، تحمل کا مظاہرہ کرتا ہوں، یہ یقینا میری شخصیت کا حصہ ہے لیکن یہ سمجھنے میں کوئی غلطی میں نہ کریں۔میرے پاس کی بھی ابہام کو دور کرنے اور ریکارڈ کو درست کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔
اگر ضرورت ہوئی تو پوری شدت اور درستگی کے ساتھ مربوط طریقے سے ایسا کیا جائے گا، میرے مزید تبصرے اور حقوق محفوظ ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس عمران خان نے خود کلیئر کیا تھا، بلکہ عمران خان ریفرنس بھیجنے کیلئے اصرار کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ براہ راست عمران خان کے ماتحت تھا، عمران خان نے خود ایسٹ ریکوری یونٹ کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جسٹس فائر عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ وزیر قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مختلف فلیٹس اور اثاثوں کے بارے میں بریف کیا تھا، سمجھتا ہوں کہ ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی غیر ضروری تھی، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا۔
۔سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں اُن سے غلطی ہوئی ، ان کے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں، معلوم نہیں تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار نکلیں گے ، ان کا تقرر ایک آزاد باڈی کو کرنا چاہئیے۔کسی جماعت کے پاس فارن فنڈنگ کا ریکارڈ نہیں ہے، ان کی پارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، پارٹی سے نکالے شخص نے غلط کیس کیا۔میری حکومت کے خلاف باہر اور اندر سے مل کر سازش ہوئی۔میرے خلاف اس وقت سازش ہو رہی تھی جب چیزیں ٹھیک ہو رہی تھیں۔
Liveعمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں ..
میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد کئی گھنٹوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں
پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنوں نے اسلام ..
پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بے ہودگی کے مظاہرے کی انتہاء کردی
این اے 33 ہنگو کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ..
این اے 33 ہنگو کے ضمنی انتخاب میں کامیاب تحریک انصاف کے رکن کا حلف اٹھانے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تحریک انصاف ..
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تحریک انصاف کے پشاور اور کراچی کے جلسے اچھے تھے
نئی تشکیل پانے والی وفاقی کابینہ میں ..
نئی تشکیل پانے والی وفاقی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوگیا
فروغ نسیم کے اصرار پر جسٹس قاضی فائز ..
فروغ نسیم کے اصرار پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجا گیا
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آیا سب ..
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آیا سب انسپکٹر جان کی بازی ہار گیا
سری لنکن شہری کو قتل کرنے کا واقعہ، ..
سری لنکن شہری کو قتل کرنے کا واقعہ، عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا
مصر کا عید کی 9 تعطیلات دینے کا اعلان
مصر کا عید کی 9 تعطیلات دینے کا اعلان
محکمہ موسمیات نے رات گئے بارش کی نوید ..
محکمہ موسمیات نے رات گئے بارش کی نوید سنا دی
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا شہباز ..
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار
عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے ..
عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے میں صرف عام انتخابات باقی رہ گیا
مزید دیکھئے - Load More
FacebookTwitterGoogle +Share on Whatsapp
متعلقہ عنوان :
الیکشنپاکستانعمران خانچیف الیکشن کمشنرمتحدہ قومی موومنٹپاکستان تحریک انصافوزیراعظموزیر قانونریکارڈعام انتخابات 2018قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس خارجسیاسی جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ
خبریں تلاش کیجئے
اہم خبریںقومی خبریںبین الاقوامی خبریںکھیلشوبزمقامی خبریںعجیب و غریببزنسکشمیرموسمتعلیمزراعت
مزید اہم خبریں
میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد کئی گھنٹوں سے مظاہرہ ..
میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد کئی گھنٹوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں
پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنی صوبائی کابینہ کی تشکیل ..
پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی
صدرعارف علوی کا گورنر پنجاب کو عہدے پر کام جاری رکھنے کا حکم
صدرعارف علوی کا گورنر پنجاب کو عہدے پر کام جاری رکھنے کا حکم
اورنج ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کے سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال
اورنج ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کے سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال
عمران خان نے پانچ سال بعد رابطہ کیا،موجودہ سیاسی دلدل سے نکلنے کا واحد ..
عمران خان نے پانچ سال بعد رابطہ کیا،موجودہ سیاسی دلدل سے نکلنے کا واحد حل فوری شفاف انتخابات ہیں‘ سراج الحق
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تحریک انصاف کے پشاور اور کراچی کے جلسے اچھے ..
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تحریک انصاف کے پشاور اور کراچی کے جلسے اچھے تھے
پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام پی ٹی آئی حکومت کا ایک فلاحی اور ..
پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام پی ٹی آئی حکومت کا ایک فلاحی اور غریب پرور اقدام ہے،محمود خان
نیشنل سیکورٹی کونسل نے تسلیم کیا حکومت کے خلاف کھلی مداخلت ہوئی‘حماداظہر
نیشنل سیکورٹی کونسل نے تسلیم کیا حکومت کے خلاف کھلی مداخلت ہوئی‘حماداظہر
ڈپٹی سپیکر کو پنجاب اسمبلی کے افسران کو معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ..
ڈپٹی سپیکر کو پنجاب اسمبلی کے افسران کو معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیں دیا گیا تھا،اختیارات سے تجاوز کیا‘پرویزالٰہی
پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 210 ووٹ پڑیںگے ‘مسلم لیگ (ن)
پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 210 ووٹ پڑیںگے ‘مسلم لیگ (ن)
تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں،تحفے بھی ریاست کے مرضی بھی ریاست کی ہے‘مریم ..
تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں،تحفے بھی ریاست کے مرضی بھی ریاست کی ہے‘مریم نواز
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آیا سب انسپکٹر جان کی بازی ہار گیا
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آیا سب انسپکٹر جان کی بازی ہار گیا
UrduPoint.com
About Us | Contact Us | Advertisment
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.
💐SPECIAL THANKS💐
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit