جنرل باجوہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا، پرویز الٰہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے

in hive-194277 •  2 years ago 

Live Updates
جنرل باجوہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا، پرویز الٰہی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی توڑنے کو تیار ہوں لیکن مارچ تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی
Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 4 دسمبر 2022 18:57

جنرل باجوہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا، پرویز الٰہی

لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 4دسمبر 2022) جنرل باجوہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی توڑنے کو تیار ہوں لیکن مارچ تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے واضح طور پر کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کے کہنے پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ نہیں دیا۔
ہم نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نہ جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کی اور نہ ہی عمران خان نے کی۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی توڑنے کو تیار ہوں لیکن مارچ تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
(جاری ہے)

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے چند روز قبل ہی ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تھا کہ جنرل باجوہ کے کہنے پر عمران خان کا ساتھ دیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے عمران خان سے سوال کیا ہےکہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی تو دوبارہ ایکسٹینشن دینےکی پیش کش کیوں کی ؟ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آپ دو صوبوں کی حکومت تو چلا کر دکھائیں ، ایک دوسرے کےگریبان پھاڑ کر ملک نہیں چلتے، انہیں کس چیز کی جلدی ہے ؟ انہوں نے کون سی آگ بجھانی ہے ؟ انہوں نے تو ابھی دیکھا ہی کچھ نہیں ، ہم نے بہت بھگتا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بقول ن لیگ کی حکومت تو صرف 27 کلومیٹر پر مشتمل ہے ، عوام جس کی کارکردگی دیکھیں گے اسے ووٹ دیں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی 46 کوچز پاکستان آئیں گی، منصوبےکی تکمیل میں تاخیرکےباعث لاکھوں روپےکا نقصان ہوا، ریلوے انجنوں کے لیے چینی اور امریکی کمپنیوں سےبات ہوئی تھی، ریلوے کے وسائل بڑھانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، پچھلے 4 سال میں ریلوے کےلیےکچھ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے نے جدید مسافر کوچز پاکستان میں بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے 56 کوچز پاکستان پہنچ گئی ہیں، کوچز خریداری میں تاخیر سے اخراجات زیادہ آئے تاہم آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہو گی، اس مقصد کے لیے کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لوکوموٹوز کیلئے دوسرے ملکوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، کیوں کہ ہمارے ہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں ہے، گزشتہ حکومت نے ریلوے ملازمین اور افسران کےساتھ برا سلوک کیا، پی ٹی آئی کی 4 سالہ بدانتظامی کے باعث اداروں کو چلانا مشکل ہو چکا ہے، پچھلے چار سال میں ایک بھی لوکوموٹو یا کوچ نہیں خریدی گئی، گزشتہ چار سال میں ایم ایل ون منصوبے پر بھی کوئی کام نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اب ہمیں دوبارہ صفر سے سفر شروع کرنا پڑرہا ہے، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے ادارے کی زمینوں کو استعمال میں لانا ہو گا، اتحادی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران کی تکلیف اور درد قابل فہم ہے، وہ اقتدار میں رہنے اور اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کیلئے طاقتور حلقوں کی بلائنڈ سپورٹ چاہتے تھے جو بدترین گورننس اور کرپشن کے باعث انہیں حاصل نہ رہ سکی، مطلق العنان حکمرانی کے خواب چکنا چورہوئے توعمران اور ان کے سہولت کار پھٹ پڑے، اقتدار سے باہررہ کراپنے کالے کرتوت پکڑے جانے کا خوف پاکستان تحریک انصاف کوکسی طور چین لینے نہیں دے رہا، وہ حسب عادت اپنے محسنوں اور سرپرستوں کو ننگی گالیاں دے رہے ہیں اوران پر غلیظ الزامات لگا رہے ہیں، مگران کی آتش انتقام بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی، ایسے طوطا چشم محسن کش پالشیے پہلی بار دیکھے اورسنے ہیں۔
Liveعمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
جو روٹ کی پاکستان کیخلاف لیفٹ ہینڈ ..
جو روٹ کی پاکستان کیخلاف لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر بیٹنگ، ویڈیو وائرل

جنرل باجوہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ..
جنرل باجوہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا، پرویز الٰہی

نواز شریف اور مریم پر قتل کی سازش کے ..
نواز شریف اور مریم پر قتل کی سازش کے الزامات، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کا آغاز نہ کرنے کی تصدیق

معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے ..
معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا ..
پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ ..
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی میں شامل

’’ایکسٹینشن دینا غلطی تھی تو دوبارہ ..
’’ایکسٹینشن دینا غلطی تھی تو دوبارہ ایکسٹینشن دینےکی پیشکش کیوں کی‘‘

سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ..
سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ٹوئٹر پر فحاشی کی دلالی نامنظور مسلسل ..
ٹوئٹر پر فحاشی کی دلالی نامنظور مسلسل دو روز سے ٹاپ ٹرینڈ ،تین لاکھ سے زائد صارفین کا ٹویٹ اورری ٹویٹ

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس ..
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں ..
عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، یوسف رضا گیلانی

بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کی گرفتاری ..
بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کی گرفتاری کے بعد شہباز گل کو بھی طلب کرلیا

مزید دیکھئے - Load More‎
FacebookTwitterGoogle +Share on Whatsapp
متعلقہ عنوان :
اسمبلیپاکستانامریکہعمران خانکرپشننقصانپاکستان تحریک انصافچوہدری پرویز الٰہیریلوےوزیراعلیٰ پنجابپنجابمسلم لیگ (ن)خواجہ سعد رفیقچینمونس الٰہیووٹکارجنرل قمر جاوید باجوہپنجاب اسمبلی
خبریں تلاش کیجئے‎
اہم خبریںقومی خبریںبین الاقوامی خبریںکھیلشوبزمقامی خبریںعجیب و غریببزنسکشمیرموسمتعلیمزراعت
مزید اہم خبریں
جنرل باجوہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا، پرویز الٰہی
جنرل باجوہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا، پرویز الٰہی

’’ایکسٹینشن دینا غلطی تھی تو دوبارہ ایکسٹینشن دینےکی پیشکش کیوں کی‘‘
’’ایکسٹینشن دینا غلطی تھی تو دوبارہ ایکسٹینشن دینےکی پیشکش کیوں کی‘‘

جنرل باجوہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی شہ سرخیوں کی زینت
جنرل باجوہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی شہ سرخیوں کی زینت

جو روٹ کی پاکستان کیخلاف لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر بیٹنگ، ویڈیو وائرل
جو روٹ کی پاکستان کیخلاف لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر بیٹنگ، ویڈیو وائرل

تحفظ ماحول کے لیے جانیں قربان کرنے والے سینکڑوں محافظین
تحفظ ماحول کے لیے جانیں قربان کرنے والے سینکڑوں محافظین

بچوں میں سائنس کی بیماریاں، جرمن ہسپتالوں میں گنجائش ختم
بچوں میں سائنس کی بیماریاں، جرمن ہسپتالوں میں گنجائش ختم

’عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے‘
’عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے‘

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، یوسف رضا گیلانی
عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، یوسف رضا گیلانی

راولپنڈی ٹیسٹ؛ چوتھے دن کا کھیل ختم‘ پاکستان کے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں ..
راولپنڈی ٹیسٹ؛ چوتھے دن کا کھیل ختم‘ پاکستان کے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 80 رنز

ریلوے کے لیے جدید مسافر کوچز پاکستان میں بنانے کا اعلان
ریلوے کے لیے جدید مسافر کوچز پاکستان میں بنانے کا اعلان

نفرت جرم سے، مجرم سے نہیں
نفرت جرم سے، مجرم سے نہیں

عمران خان کا سیاسی صورتحال پر مشاورت بڑھانے کا فیصلہ
عمران خان کا سیاسی صورتحال پر مشاورت بڑھانے کا فیصلہ

UrduPoint.com

About.

Special Thanks
@steem.history

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!