’نواز شریف اور مریم نواز دونوں نئی ڈیل چاہتے ہیں‘ فواد چوہدری کا دعویٰ
ڈیل اور ڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کے لیے خطرہ ہیں‘ شہباز شریف کو ڈیل دے کر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے کر دیے گئے۔ تحریک انصاف کے رہنماء کا ٹویٹ
Sajid Ali ساجد علی بدھ 8 جون 2022 10:53
’نواز شریف اور مریم نواز دونوں نئی ڈیل چاہتے ہیں‘ فواد چوہدری کا دعویٰ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جون 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز دونوں نئی ڈیل چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کے لیے نئی ڈیل چاہتے ہیں ، ان معاملات پر ڈیل اور ڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کے لیے خطرہ ہیں ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کو ڈیل دے کر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے کر دیے گئے ہیں ، اس لیے اب ان معاملات پر احتیاط لازم ہے۔
علاوہ ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تو گویا نرسری کے بچوں کو دے دی گئی ہے جو ہر کھلونے کو کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں ، پٹرولیم کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ، گیس کی قیمت میں 45 فیصد اور بجلی کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کے بعد بھی ڈالر 200 روپے سے نیچے نہیں آیا ، اس صورتحال میں ملک میں معاشی فسادات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
(جاری ہے)
دوسری طرف ماہر معاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے ملک میں پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے فی لٹر ہونے کی پیش گوئی کردی ، انہوں نے کہا ہے کہ ابھی ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں اور پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہوجائے گی ، جب حکومت بدلتی ہے ہمیں آئی ایم ایف ، آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے ، مشرف گئے اور زرداری آئے تو آئی ایم ایف چلے گئے ، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے تو عمران خان پر دباؤ ڈال کر آئی ایم ایف کے پاس لے جایا گیا ، حالات ایسے پیدا کیے جاتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے ، ستمبرتک دیکھیے گا کیسے حالات ہوں گے اور کیا ہوگا ۔
ماہر معاشیات نے کہا کہ معیشت اور حالات کی بہتری جیسے الفاظ اپنی ڈکشنری سے نکال دیں کیوں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی ، کوئی درد مند ایسے ظالمانہ طریقے سے قیمتیں نہیں بڑھا سکتا ، کوئی اور حکومت ہوتی تو اتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں ، اگر کسی کو پاکستان اورعوام سے محبت ہے تواس طرح قیمتیں نہیں بڑھاتا لیکن اب کوئی حکومت آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکتی اور اگر کوئی حکومت نکلنا چاہے بھی تو رجیم تبدیل کردیا جائے گا ۔
اشفاق حسن نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف بہت غیرملکی دورے کر رہے ہیں ، ملک میں معاشی ایمرجنسی اور دورے پر بڑے بڑے وفد لے کر جا رہے ہیں ، اس صورتحال میں وزیراعظم کو مزید بیرون ملک دورے نہیں کرنے چاہئیں کیوں کہ بیرون ملک دوروں پر بہت زیادہ خرچہ آتاہے ، لوگ بیرون ملک جاتے ہیں تو ماہانہ سفر پر150 ملین ڈالر جاتا ہے ، اس وقت ایک ایک روپیہ ایک ایک ڈالربچانےکی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ماہر معاشیات نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے بہت اچھا کام کرنا شروع کردیا تھا ، اسی لیے چیئرمین اپٹما نے کہا 3 سال میں ہمیں اتنا فائدہ ہوا جتنا ماضی میں نہیں ہوا کیوں کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ بہت شاندار جا رہی تھی اور ٹیکسٹائل برآمدات 20ارب ڈالرتک جاسکتی ہیں۔
Liveمعاشی بحران سے متعلق تازہ ترین معلومات
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر کے ..
نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا
تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول سیاسی ..
تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار
’نواز شریف اور مریم نواز دونوں نئی ..
’نواز شریف اور مریم نواز دونوں نئی ڈیل چاہتے ہیں‘ فواد چوہدری کا دعویٰ
قرآن پاک میری پسندیدہ کتاب ہے ، میں ..
قرآن پاک میری پسندیدہ کتاب ہے ، میں اس کتاب کو پڑھ کر روتا رہتا ہوں
پی پی رہنما نے اسلام آباد اور دیگر ..
پی پی رہنما نے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو اچھی بات قرار دے دیا
ہم تین مہینے کا نگراں سیٹ اپ برداشت ..
ہم تین مہینے کا نگراں سیٹ اپ برداشت ہی نہیں کرسکتے،ملک دیوالیہ ہوجائے گا:شاہد خاقان عباسی
تاجروں نے شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے ..
تاجروں نے شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کر دیا
دعا زہرا کا والدین سے ملنے سے انکار ..
دعا زہرا کا والدین سے ملنے سے انکار ، والد نے وجہ بتاتے ہوئے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مون سون ..
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی
پاکستانی معیشت کی لگام وزیراعظم ، ..
پاکستانی معیشت کی لگام وزیراعظم ، وزیر خزانہ کے ہاتھ میں نہیں، شبر زیدی
عدالت نے حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف ..
عدالت نے حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف اپیلوں پر اہم معاونت مانگ لی
امریکا میں بجلی بحران کا خطرہ منڈلانے ..
امریکا میں بجلی بحران کا خطرہ منڈلانے لگا
مزید دیکھئے - Load More
FacebookTwitterGoogle +Share on Whatsapp
متعلقہ عنوان :
پاکستانمیاں نواز شریفشہباز شریفعمران خانآصف علی زرداریآئی ایم ایفپیٹرولپاکستان تحریک انصافوزیراعظممریم نواز شریففساداتسوئی گیسبجلیبرآمداتمعاشیڈالرٹوئٹرفواد چوہدری
خبریں تلاش کیجئے
اہم خبریںقومی خبریںبین الاقوامی خبریںکھیلشوبزمقامی خبریںعجیب و غریببزنسکشمیرموسمتعلیمزراعت
مزید اہم خبریں
’نواز شریف اور مریم نواز دونوں نئی ڈیل چاہتے ہیں‘ فواد چوہدری کا دعویٰ
’نواز شریف اور مریم نواز دونوں نئی ڈیل چاہتے ہیں‘ فواد چوہدری کا دعویٰ
نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا
نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا
اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطین پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے، اقوام متحدہ
اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطین پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے، اقوام متحدہ
بھارت: جہیز کے لیے تشدد سے تنگ آکر تین بہنوں کی اجتماعی خودکشی
بھارت: جہیز کے لیے تشدد سے تنگ آکر تین بہنوں کی اجتماعی خودکشی
پی پی رہنما نے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ..
پی پی رہنما نے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو اچھی بات قرار دے دیا
تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار
تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار
30 جون تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے ہو جائے گا، وفاقی وزراء اور سرکاری ..
30 جون تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے ہو جائے گا، وفاقی وزراء اور سرکاری اہلکاروں کے پٹرولیم کوٹہ میں 40 فیصد کمی، سرکاری شعبہ میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی، وفاقی ..
پاکستانی معیشت کی لگام وزیراعظم ، وزیر خزانہ کے ہاتھ میں نہیں، شبر ..
پاکستانی معیشت کی لگام وزیراعظم ، وزیر خزانہ کے ہاتھ میں نہیں، شبر زیدی
ملک کے مزید علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ملک کے مزید علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
آئی پی پیز کی پیداوار بڑھنے سے شارٹ فال میں 25 فیصد کمی ریکارڈ
آئی پی پیز کی پیداوار بڑھنے سے شارٹ فال میں 25 فیصد کمی ریکارڈ
پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر رہی ہے، ..
پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر رہی ہے، راجہ پرویز اشرف
خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
UrduPoint.com
About Us | Contact Us | Advertisment
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit