شہبازشریف! سازش ثابت ہوگئی ہے اب مجھ سے معافی مانگو، عمران خان

in hive-194277 •  3 years ago 

pic_f84e1_1650736069.jpg._1.jpg

شہبازشریف! سازش ثابت ہوگئی ہے اب مجھ سے معافی مانگو، عمران خان
شہبازشریف کہتا تھا مراسلہ درست ہوا تو میرے ساتھ کھڑا ہوگا، خدا کا واسطہ! میرے پا س مت آنا، میں چور کو ساتھ نہیں رکھ سکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی گفتگو
Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اپریل 2022 22:34

شہبازشریف! سازش ثابت ہوگئی ہے اب مجھ سے معافی مانگو، عمران خان

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2022ء) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف!سازش ثابت ہوگئی ہے اب مجھ سے معافی مانگو، شہبازشریف کہتا تھا مراسلہ درست ہوا تو میرے ساتھ کھڑا ہوگا ،خدا کا واسطہ! میرے پا س مت آنا، میں چور کو ساتھ نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس امریکی مراسلہ آیا ، جس میں 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو دھمکی دی گئی، مداخلت کی گئی، سازش کی گئی، ہماری جمہوریت اور خومختاری پر باہر سے بڑی واردات ہوئی، میں نے جب کہا تو مخالفین اور صحافیوں نے کہا کہ یہ فیک ہے، آج میں پھر کہتا ہوں کہ اللہ الحق ہے، سچ سامنے آتا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ثابت ہوا مراسلہ حقیقت تھا، اس میں جو زبان استعمال ہوئی، غیرسفارتی الفاظ کا استعمال ہوا، تکبرانہ لہجہ شامل تھا، کہاگیا کہ اگر عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائیں گے نہیں، تو پابندیاں لگائیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر عمران خان کو ہٹا دیں گے تو پھرساتھ چلنے کا فیصلہ کریں گے ،ان کو پتا تھا کس نے وزیراعظم آنا ہے، اگلے دن ہی عدم اعتماد پیش کردی گئی، تاریخیں سامنے ہیں، اس کے بعد تماشا ہوتا ہے ہمارے اتحادی بھی بولنا شروع کردیتے ہیں اور ہمارے ارکان بھی کہتے کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، ہمارے دور حکومت میں 11سال کا سب سے کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، ایکسپورٹ ریکارڈ تھیں، ترسیلات زر، ٹیکس وصولیاں ریکارڈ تھیں، پانچ فصلوں کی قیمتیں بھی سب سے زیادہ ملی اور پیداوار بھی ریکارڈ تھی، انڈسٹریل پیداوار بھی ریکارڈ تھی۔
(جاری ہے)

اس وقت ہمارے خلاف سازش کی گئی، اس کے بعد دیکھ لیں، زرمبادلہ کے ذخائر، روپیہ بھی نیچے جارہا ہے، افراتفریح کا ماحول ہے جس سے معیشت متاثر ہوتی ہے۔ تب ہمارے اتحادیوں کو بھی یاد آگیا کہ حالات اچھے نہیں، سندھ ہاؤس میں منحرف اراکین کو اکٹھا کیا گیا۔ اب واضح ہوگیا کہ مراسلے کے ذریعے بیرونی مداخلت ہوئی ہے، نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر سازش کی، شہبازشریف اور زرداری دونوں سازش میں ملے ہوئے تھے، سپریم کورٹ کو کہتا ہوں کہ عدالت کو اب وہ کرنا چاہیے جو ان کو پہلے کرنا چاہیے تھا، اسپیکر نے جب کہا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا تو سپریم کورٹ کو رولنگ دینی چاہیے تھی، سپریم کورٹ میں ہم اوپن سماعت مانگ رہے ہیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان کا کوئی وزیراعظم دھمکیوں کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا، جنرل مشرف نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے جب جنگ میں شامل ہونے کی دھمکی ملی تھی، کنڈولیزارائس کی دھمکی پر این آراو دیا گیا۔
اس این آراو سے پاکستان کا چار گنا قرض بڑھ گیا، آج اگر ہمارے ادارے کھڑے نہیں ہوں گے تو پاکستان کے ہمیشہ کیلئے وزراء اعظم کرسی بچانے کیلئے ہاتھ کھڑے کردیں گے، جب تحقیقات کی جائیں گی تو پتا چلے گا کہ کون سے سفارتخانے متحرک ہوئے، سفارتخانوں نے ان کو بلایا جو لوٹے تھے، نامور صحافیوں نے پہلے ہی لکھنا شروع کردیا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش شروع ہوگئی ہے، ہمیں بھی خبریں مل رہی تھیں، کہ لندن میں کون کس سے ملاقاتیں کررہا ہے، اگر ہمارے ادارے آج نہیں کھڑے ہوں گے تو کرپٹ لوگوں کی غلامی میں ہمارے بچوں کا مستقبل بھی خطرے میں ہے۔
جب ان لوگوں نے اپنے ضمیر بیچے، حلقوں سے غداری کی، تو کیا یہ اہم نہیں تھا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ روزانہ سماعت کرکے ان کیسز کو ختم کرے۔کیا یہ جمہوریت ہے، جن لوگوں نے خود کو بیچا، کیا اس طرح برطانیہ یا مغرب کی جمہوریت میں ایسا سنا ہے؟الیکشن کمیشن کو استعفا دینا چاہیے، جب میچ ہوتا ہے تو ٹیموں کو ایمپائر پر اعتماد ہونا چاہیے،سب سے بڑی جماعت کہہ رہے کہ ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے،تو اس کو استعفا دے دینا چاہیے، یہ ایمپائر بن ہی نہیں سکتا، الیکشن کمیشن سارے فیصلے ہمارے خلاف کررہا ہے، اس لیے اس کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
اسی طرح سپریم کورٹ سے کہتاہوں کہ آرٹیکل 63بہت اہم ہے، اگر ان کو روکا نہیں جائے گا تو آئندہ کیلئے دروازے کھل جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ کیلئے ساری تنظیموں کو تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے،پی ٹی آئی کی تنظیمیں گاؤں اور گلی محلوں کی سطح پر تیاری کررہے ہیں، ان کو مارچ کیلئے جلد تاریخ دوں گا، عوام کا بہت بڑا سمند ر اسلام آباد آئے گا، پشاور ، اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بہت بڑے جلسے ہوئے، 11جماعتیں مل کر بھی یہاں اتنے بڑے جلسے نہیں کر سکتیں، عوام میں شعور آگیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ ضمانت والے لوگ وزیراعظم بن جائے، وزیراعظم بن کر یہ فیتے کاٹ کررہا ہے، اس نے 40ارب کا جواب دینا ہے، ایف آئی اے میں تبدیلیاں کرائے گا،جس طرح ریکارڈ جلتے تھے اس طرح پھر ریکارڈکو ٹیمپر کریں گے۔
70فیصد کابینہ کے لوگ ای سی ایل پر ہیں، مجھے باہر جانے کا خوف نہیں ہے، مجھے بے شک ای سی ایل پر ڈال دیں، میں باہر نہیں جانا چاہتا،ان کی جائیدادیں باہر پڑی ہیں، پاکستان کو لوٹ کر پیسا باہر بھیجتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف!سازش ثابت ہوگئی ہے اب مجھ سے معافی مانگو، شہبازشریف کہتا تھا مراسلہ درست ہوا تو میرے ساتھ کھڑا ہوگا ،خدا کا واسطہ! میرے پا س مت آنا، میں چور کو ساتھ نہیں رکھ سکتا،شہبازشریف مراسلہ جینوئن ثابت ہونے پر مجھ سے معافی مانگو، ثابت ہوگیا ناں کہ جن آقاوٴں کے بوٹ پالش کرتے انہوں نے ہی بھیجا تھا۔
انہوں نے ای وی ایم مشین سپریم کورٹ کی تجاویز کی روشنی میں لائے ہیں،اس سے الیکشن شفاف اور ووٹ مسترد کا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے 31ارب ڈالر بھیجا ، جبکہ آئی ایم ایف سے صرف 6ارب ڈالر ملا ہے، اگر حکومت ای وی ایم کو ریورس کرے گی، تو جمہوریت کو نقصان ہوگا۔
Liveعمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
پاکستان کو میلی آنکھ سےدیکھا گیا ..
پاکستان کو میلی آنکھ سےدیکھا گیا تو اس آنکھ کو نکال دیں گے

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے عہدے ..
نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مریم نواز، شہباز شریف سمیت ن لیگ اور ..
مریم نواز، شہباز شریف سمیت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنماوں کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

وزیراعظم شہبازشریف نے عام انتخابات ..
وزیراعظم شہبازشریف نے عام انتخابات 2023 میں ہونے کا اشارہ دے دیا

شہبازشریف! سازش ثابت ہوگئی ہے اب مجھ ..
شہبازشریف! سازش ثابت ہوگئی ہے اب مجھ سے معافی مانگو، عمران خان

رواں سال کتنا فطرانہ اور فدیے ادا ..
رواں سال کتنا فطرانہ اور فدیے ادا کرنا ہوگا؟

جنرل شجاع پاشا کو گورنرسندھ لگایا ..
جنرل شجاع پاشا کو گورنرسندھ لگایا گیا تو بڑا ردعمل آئے گا، ہارون الرشید

کوئٹہ کراچی شاہراہ کا 2 ماہ پہلے کنٹریکٹ ..
کوئٹہ کراچی شاہراہ کا 2 ماہ پہلے کنٹریکٹ فائنل ہو چکا

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ..
نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کا معاملہ پھر لٹک گیا

بلاول بھٹو کا 2 روز میں وزارت خارجہ ..
بلاول بھٹو کا 2 روز میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کا فیصلہ

عمران خان کی پارٹی تنظیموں کو’’اسلام ..
عمران خان کی پارٹی تنظیموں کو’’اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ‘‘ کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت

لڑکی بالغ ہو جائے تو اپنی مرضی سے شادی ..
لڑکی بالغ ہو جائے تو اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے‘لاہور ہائیکورٹ

مزید دیکھئے - Load More‎
FacebookTwitterGoogle +Share on Whatsapp
متعلقہ عنوان :
کراچیالیکشنسندھسماعتپاکستانامریکہبرطانیہلاہورمیاں نواز شریفعمران خانآصف علی زرداریاسلام آبادآئی ایم ایفنقصانپشاورپاکستان تحریک انصافوزیراعظمسپریم کورٹزرمبادلہڈالرالیکشن کمیشنجمہوریتووٹغداریدھمکیآزادی مارچچورریکارڈعدالتعام انتخابات 2018
خبریں تلاش کیجئے‎
اہم خبریںقومی خبریںبین الاقوامی خبریںکھیلشوبزمقامی خبریںعجیب و غریببزنسکشمیرموسمتعلیمزراعت
مزید اہم خبریں
وزیر اعظم کا کوئٹہ کیلئے میٹرو بس منصوبے کا اعلان
وزیر اعظم کا کوئٹہ کیلئے میٹرو بس منصوبے کا اعلان

لڑکی بالغ ہو جائے تو اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے‘لاہور ہائیکورٹ
لڑکی بالغ ہو جائے تو اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے‘لاہور ہائیکورٹ

پاکستان کو میلی آنکھ سےدیکھا گیا تو اس آنکھ کو نکال دیں گے
پاکستان کو میلی آنکھ سےدیکھا گیا تو اس آنکھ کو نکال دیں گے

آتشزدگی کا واقعہ، وزیراعلی سندھ نے ڈی سی دادو کو عہدے سے برطرف کر دیا، ..
آتشزدگی کا واقعہ، وزیراعلی سندھ نے ڈی سی دادو کو عہدے سے برطرف کر دیا، ڈی ایچ او، اے سی میہڑ بھی فارغ

مسنگ پرسن کا معاملہ جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے، چمن تا کراچی شاہراہ ..
مسنگ پرسن کا معاملہ جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے، چمن تا کراچی شاہراہ کو ڈیڑھ سال میں مکمّل کرانے ہدایت ،شہبازشریف

صدرمملکت کا شمالی وزیرستان میں حملے کے شہداء کے ورثاء سے ٹیلیفونک رابطہ ..
صدرمملکت کا شمالی وزیرستان میں حملے کے شہداء کے ورثاء سے ٹیلیفونک رابطہ ، لواحقین سے اظہار ہمدردی ،شہداء کو خراج تحسین

عمران خان سازش کرنے والے ملک کے نمائندوں سے کیوں ملتے رہی ،عوام کو بے ..
عمران خان سازش کرنے والے ملک کے نمائندوں سے کیوں ملتے رہی ،عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں،مریم اور نگزیب

عمران نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، مریم نواز
عمران نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، مریم نواز

عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، چار سال تک عوام کو لوٹا اور معیشت ..
عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، چار سال تک عوام کو لوٹا اور معیشت کو تباہ کیا ، مریم اورنگزیب

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی شمالی وزیرستان فورسزپرفائرنگ کے واقعے ..
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی شمالی وزیرستان فورسزپرفائرنگ کے واقعے کی مذمت

اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بلوچستان اور پاکستان کیلئے متحد ہونا ..
اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بلوچستان اور پاکستان کیلئے متحد ہونا ہو گا، ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کو برداشت نہیں کیا

مولانا فضل الرحمان کی آصف اقبال سے والدہ کی وفات پر تعزیت
مولانا فضل الرحمان کی آصف اقبال سے والدہ کی وفات پر تعزیت

UrduPoint.com

About Us | Contact Us | Advertisment
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News

© 1997-2022, UrduPoint Network

All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.

10
SHARES

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png