پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کوکلیدی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم

in hive-194277 •  10 months ago 

پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کوکلیدی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
پاکستان امریکہ کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطہ کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ امریکی صدرجوبائیڈن کو جوابی خط
اتوار 31 مارچ 2024 18:20

pic_78fe2_1711893740.jpg._2.jpg

پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کوکلیدی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدرجوبائیڈن کو لکھے جوابی خط میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کوکلیدی اہمیت دیتا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دیدیا۔
(جاری ہے)

امریکی صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نئی حکومت کیلئے تہنیتی خط ارسال کیا تھا جس میں نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، اس کے جواب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر کو جوابی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبہ اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطہ کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
image.png
please click it!
image.png
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)

The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.

image.png

Upvoted! Thank you for supporting witness @jswit.