پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا، عمران خان

in introduceyourself •  8 years ago 


اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ گاڈ فادر نے تمام اداروں کواپنے قبضے میں لے رکھا ہے جب کہ پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما بابراعون کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے مضبوط ہوں تو ملک مضبوط ہوتا ہے لیکن یہاں لوگ سمجھتے ہیں صرف2 اداروں کی ساکھ ہے، فوج اورسپریم کورٹ کیوں کہ سب ادارے تو گاڈ فادر نے تباہ کردیے ہیں اور سپریم کورٹ، جے آئی ٹی میں بھی ثابت ہوا کہ ہمارے ادارے تباہ ہوئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بابراعوان پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل
عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ باہر سے سب کچھ سامنے آیا ہے جب کہ پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سکڑتا ہوا اسٹیٹس کو اور دوسری طرف عوام ہیں لیکن اصل تبدیلی وہ ہوگی جب ملک میں ادارے مضبوط ہوں گے۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابراعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سینیٹرشپ سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا
https://www.express.pk/story/856534/

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Wellcome to steemit

Welcome to family :)

Wellcome to steemit