اسلام علیکم و رحمتہ اللہ! کیا حال ہے دوستو؟امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے امین۔۔اج صبح سویرے میں اٹھی اٹھنے کی دعا پڑھی ۔اج کہر بہت زیادہ تھی میں نے وضو کیا اور نماز ادا کی اور قرآن پاک کی تلاوت کے بعد سب کی صحت اور کامیابی کے لیے دعا کی۔۔اج اتوار تھا اس لیے میں بستر میں بچوں کے ساتھ بیٹھی رہی میری ساس نے ناشتہ بنایا ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا جب کہر کم ہوئی تو میں نے جھاڑو لگایا کمروں کی صفائی کی جالے اتارے۔سب کام ختم کر کے ہم اپنے رشتے داروں کے گھر چلے گئے ان کی بیٹی کی عیادت کرنے کیوں کے وہ گرم گھی میں گر گئی تھی جب اس کا ابو سموسے بنا رہا تھا اسکا چہرے کی ایک سایٹ اور ایک بازو بہت زیادہ جل گیا۔ان کے گھر سے واپس آ کر میری دیورانی گھاس کاٹنے چلی گئی ہم نے گھر میں گائے٫بکریاں اور مرغیاں پال رکھی ہیں۔میں نے مونگ پھلی بھونی۔اتنے میں ظہر کی اذان ہونے لگ گئیں۔میں نے نماز پڑھی اور پھر چائے بنانے لگ گی چائے پی کے میری دیورانی نے برتن دھوئے میں نے گوشت بنایا اور آٹا گوندھا عصر کی نماز پڑھ کے ہم نے مالٹے کھائے تب ہی میرے دیور کے ساتھ مستری آ گیا دراصل ہم نے نیا مکان تعمیر کرانا ہے تو مشورے کے لیے انہیں بلایا۔جب وہ چلے گئے تو ہم نے روٹی بنائی مغرب کی نماز کے بعد کھانا کھایا عشاء کی نماز پڑھ کےسب نے ارطرل غازی والا ڈرامہ دیکھا اور میں ڈائری لکھنے بیٹھ گی ۔پھر سب اپنے اپنے بستر میں سو گئے یہ ہے میری آج کی ڈائری یقیناً دوستو آپ سب کو بہت زیادہ پسند آئے گی خدا حافظ پھر کل ملتے ہے نئی ڈائری کے ساتھ۔۔۔۔
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Have a nice day
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit