معروف بولی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

in irfan •  5 years ago 

بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اورنہایت رحم کرنے والا ہے۔

معروف بولی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

Irfan khan passes away.jpg

عرفان خان کولونل انفیکشن میں مبتلا تھے، حالات خراب ہونے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

بولی وڈ اداکار عرفان خان اب ہم میں نہیں رہے۔ عرفان خان کولونل انفیکشن میں مبتلا تھے آج اُن کی حالت تشویش ناک ہونے پر ممبئی کے ہسپتال میں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ آج انتقال کر گئے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق فلم میکر شوجت کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی گی۔

انہوں نے لکھا کہ میرے پیارے دوست عرفان آپ بیماری کے خلاف بہت لڑے مجھے آپ پر ہمیشہ فخر رہے گا ہم پھر ملیں گے۔

تفصیل کے مطابق مایہ ناز اداکار عرفان خان كولونل انفیکشن
میں مبتلا تھے۔ حالت خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُنہیں فوری طور پر آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر اُن کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ہاسپٹل میں اُن کے بیوی بچے بھی موجود تھے۔

حال ہی میں عرفان خان کی والدہ کا انتقال بھی ہوا تھا اور وہ سفری پابندیوں کے باوجود جنازے میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ اُن کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ والدہ کے انتقال کی وجہ سے ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔

شوبز انڈسٹری اور پوری دنیا کی طرف سے مایہ ناز مسلمان اداکار عرفان خان کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عرفان خان کینسر کے مرض میں بھی مبتلا تھے
لیکن انہوں نے دو سال لندن میں رہ کر علاج کرایا تھا اور وہ صحت یاب ہو گئے تھے لیکن اب کولونل انفیکشن کی وجہ سے 54 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

Tags
معلومات

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!