آخر قیامت کہ دن کون شفاعت کرے گا ؟ایک ایمان افروز حدیثِ مُبارک کا ترجمہ

in islam •  7 years ago 

حضرت انس بِن مالک رضی اللّہ عنہُ فرماتے ہیں کہ ہمیں حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے بتاتے ہوئے فرمایا:
" قیامت کے روز لوگ دریا کی موجوں کی مانند بے قرار ہوں گے تو وہ حضرت آدم علیہ السّلام کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کریں گے کہ اپنے ربّ کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کیجیے،وہ فرمائیں گے میں اس کام کے لائق نہیں ہوں تم اِبراہیم علیہ السّلام کے پاس جاؤ۔کیونکہ وہ اللّہ کے خلیل ہیں۔پس وہ حضرت اِبراہیم علیہ السّلام کی خدمت میں حاضر ہو جائیں گے جس پر وہ فرمائیں گے کہ میں اس کا اہل نہیں ہوں تم حضرت موسیٰ علیہ السّلام کے پاس جاؤ۔کیونکہ وہ کلیم اللّہ ہیں۔پس وہ حضرت موسیٰ علیہ السّلام کی خدمت میں جائیں گے وہ فرمائیں گے کہ میں اس کام کا اہل نہیں ہوں۔لیکن تم حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کے پاس جاؤ۔کیونکہ وہ رُوح اللّہ اور اس کا کلمہ ہیں۔پس وہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کے پاس جائیں گے۔وہ فرمائیں گے میں اس قابل نہیں مگر تم محمد مصطفیٰ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ۔پس وہ میرے پاس حاضر ہو جائیں گے تو میں کہوں گا کہ ہاں! یہ تو میرا کام ہے۔پس میں اپنے ربّ سے اِجازت طلب کروں گا تو مجھے اِجازت مِل جائے گی اور مجھے ایسے حمدیہ کلمات الہام کیے جائیں گے جن کے ساتھ میں اللّہ کی حمد و ثناء کروں گا۔وہ اب مجھے مستحضر نہیں ہیں۔پس میں ان محامد ( یعنی اوصاف،تعریفوں ) سے اس کی تعریف و توصیف بیان کروں گا اور اس کے حضور سجدہ ریز ہو جاؤں گا۔پس مجھے کہا جائے گا کہ اے محمد ( صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم )! اپنا سر اُٹھاؤ اور کہو کہ تمہاری سُنی جائے گی،مانگو کہ تمہیں دیا جائے گا اور شفاعت کرو کہ تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔میں عرض کروں گا اے میرے ربّ! میری اُمّت اُمّت،پس فرمایا جائے گا کہ جاؤ اور جہنّم سے اسے نِکالو جس کے دِل میں جو کے برابر بھی ایمان ہو،پس میں جا کر یہی کروں گا۔پِھر واپس آ کر اب محامد کے ساتھ اس کی حمد و ثناء کروں گا اور اس کے حضور سجدہ ریز ہو جاؤں گا۔پس کہا جائے گا کہ اے محمد ( صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم ) اپنا سر اُٹھاؤ اور کہو کہ تمہاری سُنی جائے گی،مانگو کہ تمہیں دیا جائے گا اور شفاعت کرو کہ تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔میں عرض کروں گا اے میرے ربّ! میری اُمّت،میری اُمّت! پس فرمایا جائے گا کہ جاؤ اور جہنّم سے اسے بھی نِکال لو جس کے دِل میں ذرّے کے برابر یا رائی کے برابر بھی ایمان ہو۔پس میں جا کر ایسے ہی کروں گا۔پِھر واپس آ کر انہی محامد کے ساتھ اس کی حمد و ثناء بیان کروں گا اور پِھر اس کے حضور سجدے میں چلا جاؤں گا۔پس فرمایا جائے گا اے محمد ( صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم )! اپنا سر اُٹھاؤ اور کہو کہ تمہاری سُنی جائے گی اور شفاعت کرو کہ تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔میں عرض کروں گا اے میرے ربّ! میری اُمّت،میری اُمّت۔پس فرمایا جائے گا کہ جاؤ اور اسے بھی جہنّم سے نِکال لو جس کے دِل میں رائی کے دانے سے بھی کم ایمان ہو۔پس میں خود جاؤں گا اور جا کر ایسا ہی کروں گا۔ "
حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
" میں چوتھی دفعہ واپس لوٹوں گا اور اسی طرح اللّہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کروں گا۔پِھر اس کے حضور سجدہ ریز ہو جاؤں گا۔پس اللّہ فرمائے گا اے محمد ( صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم )! اپنا سر اُٹھاؤ اور کہو کہ تمہیں دیا جائے گا اور شفاعت کرو کہ تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔میں عرض کروں گا اے ربّ! مجھے ان کی ( شفاعت ) کی اِجازت بھی دیجیے جنہوں نے لا الہ الا اللّہ کہا ہے۔پس وہ فرمائے گا مجھے اپنی عزت و جلال اور اپنی کبریائی کی قسم میں انہیں ضرور دوزخ سے نِکال دوں گا جنہوں نے لا الہ الا اللّہ کہا ہے۔ "

حوالہ جات:

( صحیح البخاری،کتاب بدالخلق باب قول اللّہ تعالیٰ انار سلنا حاالی قومہ،1:470 )

( صحیح البخاری،کتاب التفسِیر،سورہ البقرہ،باب و علم الآدم اسماء کلھا،2:242 )

( صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب صفتہ الجنتہ والنار،2:971 )

( صحیح البخاری،کتاب التوحید،باب قول اللّہ تعالیٰ لما خلقت بیدی،2:1102 )

( صحیح مسلم،باب اثبات الشفاعتہ،1:108،109 )
FB_IMG_1518927570488.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
https://www.facebook.com/Seerat.e.Taiyyaba/

Nice