جلسوں کی اہمیت و فضیلت

in jalson •  7 years ago 

جلسوں کی اہمیت و فضیلت کے تعلق سے بہت سارے لوگ صفحات در صفحات سیاہ کرجاتے ہیں، بلکہ جلسوں کی مخالفت کرنے والوں کو لوگوں کے ایمان کو کمزور کرنے والا بھی بتاتے ہیں، مگر مجھے لگتا ہے کہ جلسے اور جلوس کا اس سے بہتر طریقہ اور کوئی نہیں ہے، اس میں اخلاص بھی ہے، احساس بھی، لوگوں تک کچھ پہونچانے کی لالچ بھی ہے، اور انہیں سیدھا راستہ دکھانے کی خواہش بھی.

کہتے ہیں علماء کرام عوام الناس سے دور ہوگئے ہیں، اور صحیح بات ہے کتنے علماء کرام ہیں جو عوام الناس سے اس طرح بالمشافہ بات کرتے ہیں، ہائی فائی اسٹیج پہ آتے ہیں، وی.آئی.پی ٹریٹمنٹ ملتا ہے، تقریر کرتے ہیں، پھر پیچھے اسٹیج سے اتر کے منتظمین سے اپنی تقریر کا سودا کرکے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں، اگر کوئی ملنا بھی چاہے تو اسٹیج پہ اتنی رونق، اور اس پہ تشریف فرما جبہ و قبہ لوگوں کی اتنی ہیبت ہوتی ہے کہ بیچارے کہیں گستاخ نہ قرار دے دئیے جائیں اس وجہ سے وہ قریب ہی نہیں جاتے.

یہ ایک مثال ہے بلکہ بہت اچھا ذریعہ ہے عوام الناس سے بلا واسطہ سے گفتگو کرنے کا، نہ زیادہ دکھاوا، نہ شو بازی، نہ رو رو کے تقریر کرنے کا ناٹک، نہ لہک لہک کے گانے کا انداز، بلکہ داعی سلیقہ مندی، سنجیدگی اور متانت سے سمجھانے کے انداز میں اپنی بات رکھے گا، جتنے بھی لوگ اس طریقے سے سنیں گے وہ پوری دلجمعی کے ساتھ سنیں گے، بلکہ کھل کے کسی بھی مسئلے کے تئیں وہ اپنے سوالات بھی رکھ سکیں گے.

میرا ماننا یہی ہے کہ بڑے بڑے جلسوں کے بجائے چھوٹے چھوٹے پروگرام رکھے جائیں، گاؤں، دیہات، شہر، قریہ، غرضیکہ ہر جگہ، کبھی ظہر بعد، کبھی عصر بعد، کبھی مغرب بعد، چھوٹے چھوٹے پروگرام، ایک دو عالم دین اور بس، اس سے یہ ہوگا کہ ایک تو تبلیغ موثر انداز میں ہوگا، اور دوسرے یہ کہ عوام الناس براہ راست مستفید ہوگی، جتنے بھی لوگ سنیں گے، دین کی محبت میں سنیں گے، اور سب سے بڑی بات جلسے جلوسوں پہ جو خرچ ہوتے ہیں کم سے کم اس کا استعمال صحیح طریقے سے علماء کرام پہ کیا جا سکے گا.DQmPNwNDfKVedNT7ZEraSo8zxJPTHonimBysbwCYZr9Q6ff_1680x8400.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!