#سہاگ_رات
حجلہ عروسی میں بیٹھی وہ گود میں دھرے اپنے مہندی لگے ہاتھوں کو مسلسل دیکھے جا رہی تھی. اتنے میں کمرے کا دروازہ کھلنے کی آواز آئی. اس کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی. پاکیزہ نے سر اٹھا کر دیکھا.
"السلام علیکم!" صالح نے کمرے میں داخل ہوتے ہی اسے سلام کیا.
"وعلیکم السلام!" اس نے دھڑکتے دل کے ساتھ آہستہ سے جواب دیا.
صالح نے آہستہ سے اپنی نئی نویلی دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا اور اس حسین چہرے کا دیدار کیا جسے چند گھنٹوں پہلے اس نے اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کے نام پر خود پر حلال کیا تھا...
صالح نے اپنی شیروانی کی جیب سے ایک ڈبیا نکالی جس میں ہیرے کی انگوٹھی موجود تھی جو اس نے منہ دکھائی میں دینے کے لیے خریدی تھی. اس نے ڈبیا سے انگوٹھی نکالی اور پہنانے کے لیے پاکیزہ کا ہاتھ پکڑا. جوں ہی صالح نے پاکیزہ کا ہاتھ تھاما تو اسے حیرت کا ایک جھٹکا لگا...
آپ کو تو بہت تیز بخار ہے." صالح نے پریشانی سے کہا.
"تھکاوٹ کی وجہ سے ہو گیا ہوگا" اب کہ اس کی آواز میں نقاہت تھی.
"آپ اپنا لباس تبدیل کر لیں میں اپ کے لیے دوائی نکالتا ہوں" صالح کو واقعی اس کی فکر ہو رہی تھی.
پاکیزہ ڈریسنگ روم میں گئی، زیورات اتارے، اپنا بھاری بھرکم عروسی لباس تبدیل کیا اور چہرے سے میک اپ صاف کر کے دھلا ہوا شفاف رنگت والا چہرہ لیے کمرے میں آ گئی. صالح نے اسے بیڈ پر بٹھایا اور بخار کی دوا کھلائی.
"صبح تک آپ بالکل ٹھیک ہو جائیں گی ان شآءاللّٰہ!"
"ان شآءاللّٰہ" پاکیزہ نے بھی کہا.
"اب آپ سو جائیں. آپ کو آرام کی ضرورت ہے"
پاکیزہ نے چونک کر صالح کی طرف دیکھا.
"ایسے کیا دیکھ رہی ہیں؟" صالح نے مسکراتے ہوئے پوچھا.
"اور آپ.....؟
"کیا میں...؟ صالح نے ہلکا سا قہقہہ لگایا.
"آپ کی خواہش...؟" پاکیزہ نے جھجکتے ہوئے کچھ کہنا چاہا.
"اے میری نصفِ بہتر! میں انسان ہوں کوئی وحشی درندہ نہیں ہوں کہ اپنی خواہش کے لیے میں اپنی بیوی کی تکلیف کو نظر انداز کر دوں..." صالح نے پاکیزہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے کہا.
"شادی صرف نفسانی خواہشات کی تکمیل کا ذریعہ ہی تو نہیں ہے. یہ تو ایک احساس کا رشتہ ہے، جس میں میاں بیوی ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں ایک دوسرے کا لباس بنتے ہیں اور یہیں سے پھر محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے" صالح نے پاکیزہ کے ہاتھوں پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے کہا. اس کے الفاظ میں احساس تھا، سچائی تھی اور اپنی شریک حیات کے لیے فکر تھی...
"جی" اور پاکیزہ سر جھکائے نم آنکھوں سے صرف "جی" ہی کہ پائی,,
یہ عورت ہی وہ ہستی ہے جو ہمیں دنیا میں لائی اور یہ عورت ہی وہ ہستی ہے جس کے قدموں سے ہمیں جنت ملے گی بس روپ بدل لیتی ہے ماں کا بیوی کا بہن کا مگر ہوتی تو عورت ہی ہے ۔
اللہ ہدایت عطا فرماۓ۔۔۔۔
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!