٧٨٦
٩٢
ماں کی عظمت
١ خدمت کے بدلے خلد دلاتی ہے ماں مجھے
صدق و صفا کا جام پلاتی ہے ماں مجھے
٢ باغِ جناں کا لطف تو آتا ہے اس گھڑی
گودی میں لیکے جب بھی سلاتی ہے ماں مجھے
٣ ہے سب سے اعلی مدرسہ ماں کی عظیم گود
اس میں ادب کا درس سکھاتی ہے ماں مجھے
٤ جاتا ہوں جب سفر پہ تو رو رو کے بار بار
آنچل محبتوں سے اوڑھاتی ہے ماں مجھے
٥ جب بھی میں دیکھتا ہوں بہت پیار سے انہیں
تو اجر رب سے حج کا دلاتی ہے ماں مجھے
٦ خود بھوکے رہ کے پیار سے وقتِ طعام میں
ہاتھوں سے لقمہ منہ میں کھلاتی ہے ماں مجھے
٧ ظاؔہر میں ہر بشر سے یہ سنتا ہوں بس یہی
ہر ہر قدم پہ راہ دکھاتی ہے ماں مجھے
از
قلم
محمد ظاہر حسین مصباحی
نوناہی پریہار سیتا مڑھی بہار
پرنسپل دار العلوم اہل سنت مدرسہ فیضان سیدنا قادریہ کھپرو رنکا گڑھوا جھارکھند