سفر میں کلومیٹر کی گنتی کہاں سے؟
⭕آج کا سوال نمبر ۲۶۹۱⭕
مجھے صورت سے ولساڈ میں ایک جگہ جانا ہے گھر سے سفر کے کلومیٹر کی گنتی کرتا ہوں تو مسافر بن جاتا ہوں تو یہ گنتی میری صحیح ہے؟
🔵جواب🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
مسافت کی ابتدا گھر سے نہ ہوگی بلکہ آبادی سے باہر نکلنے پر ہوگی اور انتہا بھی جہاں جانا ہے وہاں کی آبادی شروع ہونے پر ہوگی آگے ٹہرنے کی جگہ تک نہ ہوگی پس صورت مسؤلہ میں مسافت کے شمار میں اس کا خیال رکھنا چاہیے کہ آبادی سے نکلنے پر منزل مقصود کی آبادی شروع ہونے تک 48 میل ہوتے ہوں تو سفر شرعی ہے ورنہ نہیں.. کیونکہ سفر شرعی کا شروعات آبادی سے نکلنے پر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے قصر کی اجازت نہیں اور واپسی میں ختم آبادی شروع ہونے پر ہوتا ہے، اس کے بعد قصر جائز نہیں البتہ اگر ختم ہونے کی جانب میں یعنی منزل مقصود میں اقامت کی نیت نہیں ہے نیز وہ اس کا وطن اصلی بھی نہیں تو پھر جہاں تک جانا ہے وہاں آبادی کے اندر بھی آخر تک کی مسافت شمار ہوگی۔
📕فقہی ضوابط ۱/۲۲۳
📙 بحوالہ فتاویٰ عالمگیری ۱/۱۳۹
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی
🕌 استاذ دارالعلوم رام پورہ ، سورت گجرات ہند,
علمی بات(میسیج ) سکھانا(پھیلانا) نفل عبادت سے افضل ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۷.... جمادی الاول
🌴١۴۴۳۔۔۔۔۔۔۔ھجری
☀️۱۲.... دسمبر...۲۰۲۱
دن.......اتوار