بڑے لوگوں کی بڑی باتیں
وہ صرف باتوں سے نہیں سکھاتے بلکہ عمل کرکے دکھاتے ہیں
حضور ضیاءالأمت کے عظیم شاگرد رشید گذشتہ نصف صدی سے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ہزاروں علماء کے استاذ_ محترم آج کل بستر_ علالت پر ہیں۔ آج فجر کی نماز کے بعد استاذ_ محترم نے مجھے اپنے گھر یاد فرمایا اور دس ہزار روپے کی خطیر رقم عطا کرتے ہوئے فرمایا کہ 21 , 22 اپریل 2018 کو تمھارے پاس حضور ضیاء الأمت کے فیض یافتہ ، شاھین صفت علماء اور ھماری عمر بھر کی جگر کاویوں اور ریاضتوں کا ثمر تشریف لا رھے ہیں ان کی عزت و تکریم میں کمی نہ کرنا حضور ضیاء الامت کے ساتھ اس والہانہ عقیدت و محبت اور اپنے شاگردوں کے ساتھ اس قدر شفقت کا جذبہ دیکھ کر میں حیرت زدہ ھوگیا اس وقت میری کیفیت یہ تھی کہ میں ان کے با رعب اور پر عزم چہرے کی زیارت میں محو تھا آنکھوں سے آنسو رواں تھے اور دل کہہ رھا تھا کہ حضور ضیاء الأمت! تیرے اس عظیم و بیمثال شاگرد کی مثال کوئی نہیں لا سکتا چہ جائیکہ کہ آپکی مثال ڈھونڈے...
" ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے "
اس پیرانہ سالی , بیماری اور شدت احتیاج کے لمحات میں بھی کوئی ایثار و قربانی "و لو کان بھم خصاصة" کا سبق پڑھا سکتا ھے تو وہ صرف حضور ضیاء الأمت کی شبانہ روز محنتوں کا ثمر , وقت_ سحر خدا سے مانگا ھوا مرد جری , جس کی نگاہ فیض رساں سے ھزاروں کو طھارت_ قلب و نظر نصیب ھوئی , جس کے عمر رسیدہ معصوم نورانی چہرہ پر آج بھی دارالعلوم کی کامرانی و کامیابی کا چراغ اسی آب و تاب سے چمک رھا ھے جس یقین سے انکے مربی و مرشد حضور ضیاء الأمت نے ان کے دل میں روشن کیا تھا میری مراد، شیخ التفسیر و الحدیث حضرت علامہ مولانا حافظ محمد خان نوری أطال اللہ عمرہ بالصحة و السلامة۔
آپ کے اس عمل سےمیں نے یہ سبق سیکھا کہ دوسروں کے لئے جینے میں ہی عظمت ھے ۔ استاد و مربی وہ ھوتا ھے جو قلیل لمحات میں بھی وہ کچھ عطاء فرماتا ھے جو کوئی اور عرصہ دراز میں بھی نہیں دے سکتا-
ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الأزھری
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!