Zia ul Qur'anدرسِ ضیاء القرآن

in quran •  7 years ago 

سلسلہ درسِ ضیاءالقران
از حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری علیہ الرحمۃ سورہ البقرة آیات نمبر145،146
بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَلَئِنْ أَتَيْتَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ بِكُلِّ آيَةٍ مَّا تَبِعُوا قِبْلَتَكَ ۚ وَمَا أَنتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْ ۚ وَمَا بَعْضُهُم بِتَابِعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍ ۚ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم مِّن بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ إِنَّكَ إِذًا لَّمِنَ الظَّالِمِينَ (145)
ترجمہ:
اور اگر آپ لے آئیں اہل کتاب کے پاس ہر ایک دلیل (پھر بھی) نہیں پیروی کریں گے آپ کے قبلہ کی اور نہ آپ پیروی کرنے والے ہیں ان کے قبلہ کی اور نہ وہ ایک دوسرے کے قبلہ کو ماننے والے ہیں اور اگر (بفرض محال) آپ پیروی کریں ان کی خواہشوں کی اس کے بعد کہ آچکا آپ کے پاس علم تو یقیناً آپ اس وقت ظالموں میں (شمار) ہوں گے
تفسیر: اس آیت میں بظاہر خطاب حضور کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ہے لیکن مراد امت ہے۔ کیونکہ امت سے تو اپنے نفس کی خواہشات کی تابعداری ممکن ہے ۔ لیکن نبی کی ذات جو صغائر سے بھی معصوم ہوتی ہے اس سے تو ناممکن ہے کہ ایسا جرم سرزد ہو۔ مضمون کی اہمیت کے باعث حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی طرف نسبت کی گئی۔ فھو محمول علی ارادۃ امتہ لعصمۃ النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) وخوطب علیہ السلام تعظیما للامر (قرطبی) ۔

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ ۖ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (146)
ترجمہ:
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ پہچانتے ہیں انہیں جیسے وہ پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو اور بےشک ایک گروہ ان میں سے چھپاتا ہے حق کو جان بوجھ کر
تفسیر:یعنی اہل کتاب اپنے بیٹوں کی طرح حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کو خوب پہچانتے ہیں۔ ان کی آسمانی کتابوں حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کا حلیہ، اوصاف اور معجزات یوں صاف صاف لکھے ہیں کہ شک کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔

والسلام

29403780_1976475089336165_8599571356150923264_n.jpg

29414801_885633408228200_7674785195614011392_n.jpg

29094249_345650182590926_2429139601747607552_n.jpg

29089486_189093945211460_8033802284980764672_n.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Congratulations @abrazzaq82! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :

Award for the number of upvotes

Click on any badge to view your own Board of Honor on SteemitBoard.

To support your work, I also upvoted your post!
For more information about SteemitBoard, click here

If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word STOP

Upvote this notification to help all Steemit users. Learn why here!

Do not miss the last announcement from @steemitboard!