بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اورنہایت رحم کرنے والا ہے۔
رشی کپور کو مرنے سے پہلے پاکستان آنے کی خواہش کیوں تھی؟
بولی وڈ کے مشہور اداکار رشی کپور کینسر سے طویل عرصے تک جنگ لڑنے کے بعد چل بسے۔ رشی کپور کی پاکستان آنے کی خواہش دل میں ہی رہ گئی۔
سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے والے اداکار رشی کپور نے ایک ٹویٹ میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار رشی کپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے کئی مرتبہ پاکستان اور پاکستانیوں کی تعریف کی اور ان سے محبت کا اظہار کیا۔
17 نومبر 2017 کو ایک ٹویٹ میں رشی کپور نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اُن کی عمر اب 65 سال ہو چکی ہے اب وہ مرنے سے پہلے پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے بچے اپنی جڑوں کو دیکھ سکیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی عبداللہ کو درخواست کی تھی کہ کسی طرح سے ان کی یہ خواہش پوری کروا دی جائے۔
رشی کپور کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے موجودہ شہر پشاور سے تھا۔ رشی کپور کے دادا بشسوار ناتھ کپور اور ان کے بیٹے یعنی رشی کپور کے والد پرتھوی راج کپور جو کپور خاندان کی طرف سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے پہلے شخص تھے۔ اُنہوں نے 1918 میں پشاور میں ایک گھر تعمیر کیا تھا لیکن 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے بعد بھارت چلے گئے تھے۔
رشی کپور پشاور کے ساتھ تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں اور انہوں نے بار ہا انٹرویوز میں اس بات کا ذکر کیا۔
رشی کپور نے اس بات کا افسوس بھی کیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف وجوہات اور تنازعات کی بنا پر پاکستان نہیں جا سکتے اور اپنے آباؤ اجداد کا گھر نہیں دیکھ سکتے۔
رشی کپور ٹویٹر پر ایک یاد گار تصویر بھی شئیر کر چُکے ہیں جب وہ نصرت فتح علی خان سے ملے تھے جنہوں نے 20 جنوری 1980 کو ہونے والی رشی کپور کی شادی کی تقریب میں پرفارم کیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکار رشی کپور ایک دفعہ پاکستان آ چکے ہیں جب وہ 1990 میں اپنی فلم حنا کی شوٹنگ کے لئے پاکستان آئے تھے۔ اُن کو پاکستان میں بہت محبت ملی تھی اور وہ اپنے آباؤ اجداد کے شہر پشاور بھی گئے تھے۔
آگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہو تو دوستوں کے شیر ضرور کریں۔ شکریہ