سکوت توڑ سَمُندر سے بات کرتے ہیں
خموش بیٹھے دلاور سے بات کرتے ہیں
ہمارے سبز نظارے بشر نے روندے ہیں
اجاڑ رستے قلندر سے بات کرتے ہیں
وہ لفظ لفظ میں الہام ربّ کا ہوتا ہے
فقیر لوگ جو اندر سے بات کرتے ہیں
علیؓ سا اور کوئی جاں نثار دیکھا ہے ؟
چلو حضورﷺ کے بستر سے بات کرتے ہیں
کئی زمانے میں ایسے ہیں مقتدی ساجد
نہ ہو دلیل تو خنجر سے بات کرتے ہیں
علیؓ سا اور کوئی جاں نثار دیکھا ہے ؟
چلو حضورﷺ کے بستر سے بات کرتے ہیں
ساجد جاوید ساجد
ساجد جاوید ساجد