اسلام علیکم دوستو!کیا حال ہے آپ سب کیسے ہیں؟امید ہے آپ سب اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹیھک ہوں گے۔۔دوستو آج صبح سویرے میں اٹھی نماز فجر ادا کی قرآن مجید کی ترجمے کے ساتھ تلاوت کی۔۔جھاڑو لگایا ناشتہ کیا سکول جانے کے لیے تیار ہوئی اور بیٹے کو تیار کیا اور سکول چلے گئے آج سردی کم تھی۔سردی کی وجہ سے آج کل اسمبلی نہیں ہو رہی میں نے کلاس کی اٹینڈس لگائی اور ریاضی کرانے لگ گئی ریاضی میرا پسندیدہ مضمون ہے۔۔اج مجھے بریک ٹائم زیادہ مزہ نہں آیا کیوں کے جس ٹیچر سے میری زیادہ گپ شپ ہے وہ بیمار ہے دو دن سے وہ نہیں آ رہی اللہ تعالیٰ اسے صحت یاب کرئے امیں۔۔اج جمعہ تھا میں سکول سے جلدی واپس آ گئی۔۔اج دھوپ نہیں نکلی میں بچوں کے ساتھ بستر میں بیٹھی رہی اور مونگ پھلی کھائی۔۔میں نے نماز پڑھ کے چائے بنائی پھر آٹا گوندھا میری دیورانی نے برتن دھوئے۔۔اج سب نے پکوڑے کھانے کی فرمائش کی تو میری ساس نے مجھے ساری چیزیں کاٹ کر دیں۔۔میں نے عصر کی نماز پڑھ کے کڑائی چولہے پہ رکھی اور بچوں کے لیے پہلے چپس بنائے کیوں کے وہ پکوڑے نہیں کھاتےساتھ میں میں نے چٹنی بنائی ۔میری ساس اور میری دیورانی نے مل کر روٹی بنائی تب تک میں نے پکوڑے بنا لئے ہم سب مل کر کھانا کھایا سب نے پکڑوں کی بہت تعریف کی اتنے میں مغرب کی اذان ہونے لگ گئی سب نے نماز پڑھی میں نے برتن دھوئے اور بستر لگائے عشاء کی نماز ادا کی پھر بچوں کو سلا دیا ہی ہے میری آج کی روٹین آپ نے بھی مجھے vontدینا ہے شکریہ دوستو اللہ تعالیٰ آپ کی ہر جائز خواہش پوری کریں امیں۔۔۔
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!