KoThe Daily Diary Game 08-02-2022

in steemitpakistan •  3 years ago  (edited)

سٹیمنٹ کے تمام دوستو کو سلام !امید ہے اپ اپنی اپنی لائف میں اچھی صحت کے ساتھ خوش ہوں گے۔۔اللہ آپ سب کو ہمیشہ ہنستی مسکراتا رکھے امین۔۔دوستو آج صبح سویرے میں اٹھی
IMG-20220208-WA0001.jpg
نماز ادا کرنے کے بعد میں نےپورے گھر کی صفائی کی آج میں نے جلدی کام ختم کر لیا کیوں کے آج ہم نے پیر کھاریاں جانا تھا میرے گردے میں پتھری تھی ہر وقت مجھے بہت درد رہتا تھا۔ سب لوگوں نے مجھے کہا کے تم سلام مان لوں کے میرے گردے کی پتھری ختم ہو جائے گی تو میں پیر کھاریاں مزار پہ جاؤں گی میں نے سلام مانا اور دو تین مہنے بعد میرے گردے کا درد ختم ہو گیا جب میں نے ایکسرے کرایا تو ڈاکٹر نے کہا اب گردے میں پتھری نہیں ہے میں نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔تھورے دن ہوئے ہیں میرا دیور چٹھی آ گیا میں نے اس کو اپنی منت کے بارے میں بتایا کل شام کو ہم نے پلان بنایا کے کل ہم پیر کھاریاں چلے جائے ہم نے کار والے کو کال کر کے اسے اپنے پلان کے بارے میں بتایا اس نے ہمیں لے کر جانے کی ہامی بھر لی آج صبح سویرے کار والا آ گیا ہم تیار بیٹھے تھے میں میری بیٹی،بیٹا،میری دیورانی ،ساس اور دیور گئے۔راستے ہمیں بہت بھوک لگ گئی ہم نے مالٹے جریدے اور بچوں نے میوہ کھانے کے لیے لے لیا
IMG-20220208-WA0000.jpg
ان کو میوہ بہت زیادہ پسند ہے اب ویسے بھی سردیاں ہیں میں انہیں کھانے دیتی ہوں ۔۔بہت زیادہ سفر تھا ایک ہوٹل سے ہم نے کھانا کھایا چائے پی۔۔وہاں جا کے ہم نے وضو کیا اور مزار میں داخل ہو گئے وہاں سلام کیا
IMG-20211228-WA0001.jpg
سورت یسین پڑھی درود دے کر مزار سے نکل آ ئے۔۔وہاں بہت سے لوگوں نے مختلف چیزوں کے سٹال لگائے ہوئے تھے۔ہم نے چوریاں اورکھلونےخریدے۔۔وہاں ہم کیبل کار پہ بیٹھ کر دوسرے مزار پہ گئے جہاں انہوں نے چلہ کاٹا تھا۔۔عصر ٹاہم تک ہم گھومتے پھرتے رہےنل سے ہم نے پیر کھاریاں کا پانی بوتل میں بھرا اور کار والے کے پاس آ گئے وہ ہمارے انتظار میں کھڑا تھا۔۔شام کو ہم گھر پنچے میں میں بہت تھک گئی ہوں لیکن ہم سب سے شیر کیے بغیر مجھے مزہ نہیں آتا۔اس لیے میں ڈائری لکھنے بیٹھ گئی۔۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

I like it a lite