The draity game date 26/9/21

in this •  3 years ago 

اسلام علیکم میرے دوستوں میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔اور میں بھی خیریت سے ہوں ۔🕊صبح کا منظر 🐥صبح سویرے میں نماز کے لئے اٹھا ۔سب سے پہلے میں نے نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی ۔ابھی میں نے چائے پی تھی کہ میرے بھتیجے نے مجھے دیوار سے بلایا ۔اس نے کہا کے آپ کے سالے کا فون کب سے ا رہا ہے فون اٹھائیں اس نے مجھے کال کی ہے۔میں نے جب فون اٹھایا تو اس نے مجھے بتایا کہ ۔کے تہار خی اور کالے خیل والوں کا جھگڑا ہو گیا ہے ۔دو زخمی ہوگئے اور ایک لڑکا وہیں پر مر گیا ہے ۔آپ جلدی جلدی وہاں پر آئیں ۔میں صبح صبح جلدی جلدی ان کے گھر چلا گیا ۔وہاں جاکر میں نے پوچھا کہ جھگڑا کس طرح ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پندرہ بیس سال پرانا یہ جھگڑا تھا ۔دراصل جس کے ساتھ ان کا جھگڑا تھا اس کی آج شادی تھی ۔دشمنوں نے منصوبہ بنایا کہ ہم اس کی شادی والے دن قتل کر دیں گے ۔لیکن اس کی خوش قسمتی اور اس لڑکے کی بدقسمتی جو قتل ہو گیا ہے ۔فائرنگ سے کچھ دیر پہلے دولہا اس اس جگہ سے اٹھا جہاں دوسرا لڑکا بیٹھ گیا جس کو قتل کر دیا گیا ۔دشمنوں نے سمجھا کہ وہی لڑکا ہے جس کو ہم نے قتل کرنا ہے لیکن یہ تو کوئی اور لڑکا تھا شادی کے گھر تھا اس دن سب لوگ آ جا رہے تھے ۔اس لڑکے کی عمر جو قتل ہوگیا ہے 18 سال تھی ۔اس کی شادی کو ابھی دو ماہ بھی نہیں ہوئے تھے ۔فائرنگ سے کچھ دیر پہلے میرے سالہا اور دولہا گھر چلے گئے انہوں نے کہا کہ اب ایک ہونے والا ہے اب ہمیں گھر چلنا چاہیے ۔وہ لڑکا جو قتل ہوگیا تھا اور کچھ اور لڑکے نے کہا ہم بیٹھے پھر آجائیں گے ۔پھر اچانک فارنگ ہونے لگی ۔اس لڑکے کو سینے میں گولی لگی اور وہی مر گیا ۔ایک کو ٹانگ اور گردن کے پاس گولی لگی ۔اس کی طبیعت ٹھیک ہے اس کا کل آپریشن ہوگا ۔لیکن وہ لڑکا تو مر گیا نا ۔دشمن تو بھاگ گئے ۔اللہ انہیں بھی تڑپا تڑپا کے مارے جس نے کسی کا بیٹا مار دیا۔ آج کی پوسٹ میری یہی پر ختم ہوتی ہے خدا حافظ ۔
1632825885932.jpg

1632825884151.jpg

IMG_20210928_154102.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Keep it up ,👍👍