فرعون کی بیٹی کی خادمہ کی کہانی

in urdu •  4 years ago 

بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اورنہایت رحم کرنے والا ہے۔

فرعون کی بیٹی کی خادمہ کی کہانی

The Story of Pharoah Daughter's Maid.jpg

دور فرعون میں ایسے روح پرور واقعات گزرے ہیں جن کو پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس تحریر میں ایک دلچسپ اور ایمان افروز واقعے کی تفصیل بتائیں گے۔

فرعون نے اپنے اہل خانہ کے لیے ایک مشاطہ رکھی ہوئی تھی۔ مشاطہ اس لڑکی کو کہتے جو بالوں میں کنگھی کرے اور ان کو بنائے سنوارے۔ مشاطہ کو آج کل کے دور میں بیوٹی پارلر بھی کہا جا سکتا ہے۔

فرعون کی مشاطہ اللہ ﷻ کو اپنا رب مانتی تھی۔ معراج کے موقع پر آپ ﷺ ایک خوشگوار مہک محسوس کی۔ آپ ﷺ نے جبرائیل امین سے دریافت کیا اے جبرائیل یہ کیسی مہک ہے۔ حضرت جبرائیل نے آپ ﷺ کو بتایا کہ یہ فرعون کی بیوی اور اس کے خاندان کو کنگھی کرنے والی مشاطہ اور اس کی اولاد کی خوشبو ہے۔

آپ ﷺ نے پوچھا اس عورت کا کیا قصہ ہے۔ جبرائیل علیہ السلام نے بتایا ایک دن مشاطہ فرعون کی بیٹی کے بالوں میں کنگھی کر رہی تھی۔ اچانک اس کے ہاتھ سے کنگھی چھوٹ کر گر پڑی اور مشاطہ نے کہا کہ بسم اللہ۔

فرعون کی بیٹی اللہ کا نام مشاطہ سے سن کر غصے ہو گئ۔ فرعون کی بیٹی نے یہ بات اپنے باپ کو بتا دی۔ فرعون یہ سب کچھ سن کر تیش میں آگیا۔ اس نے اس مشاطہ کو دربار میں طلب کیا اور پوچھا۔ اے عورت میرے علاوہ تیرا کوئی رب ہے۔؟

خاتون نے جواب دیا میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔ یہ سن کر فرعون نے تانبے کی بڑی دیگ میں تیل گرم کرنےکا حکم دیا۔ جب دیگ میں تیل کھولنے لگا تو فرعون نے حکم دیا ۔ اس عورت اور اس کی اولاد کو اس دیگ میں ڈال دیا جائے۔

اس خاتون نے فرعون سے درخواست کی کہ میری اور بچوں کی بڈیاں ایک کپڑے میں لپیٹ کر ایک ہی جگہ دفنا دینا۔۔ اس کے بعد اس عورت کے ایک ایک کر کے بچوں کو اس کھولتی ہوئی دیگ میں دیگ میں ڈال دیا گیا۔

روایت میں آتا ہے آخر میں اس کاشیر خوار بچہ رہ گیا۔ اس خاتون کو اس بچے سے بے حد پیار تھا۔ وہ یہ سب منظر دیکھ کر پیچھے ہٹی تو خدا نے اس بچے کو زبان عطا کر دی۔ تو اس بچے نے کہا اے اماں جان بے خوف و خطر اس میں کود جائے۔ بے شک دنیا کی سزا آخرت کی سزا کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہلکی ہے۔

چنانچہ وہ خاتون اس کھولتی ہوئی دیگ میں کود گئی۔ اللہ پاک نے بعد میں فرعون کو سمندر میں غرق کر کے ہلا ک کر دیا تھا۔ جس کی لاش آج بھی مصر کے عجائب گھر میں موجود ہے

آگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہو تو دوستوں کے شیر ضرور کریں۔ شکریہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!