واٹس ایپ میں یہ سبز ٹک کس لیے ہے؟

in whattsapp •  7 years ago 

 واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے مگر کیا آپ نے اس میں سبز رنگ کے ٹک جیسے نشان کو دیکھا؟یہ واٹس ایپ کا نیا فیچر ہے اور یہ بیج یا گرین ٹک درحقیقت فیس بک یا ٹوئٹر جیسے ویری فائیڈ اکاﺅنٹس کی نشاندہی کرتا ہے۔واٹس ایپ نے آخرکار بزنس اکاﺅنٹس کو ویری فائیڈ گرین بیجز دینا شروع کردیئے ہیں جو کہ فی الحال محدود تعداد میں اکاﺅنٹس کو دیا جارہا ہے جو کہ ایک پائلٹ پروگرام کا حصہ ہیں۔مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکساس فیچر کے تحت اگر کسی کانٹیکٹ کا فون نمبر کسی بزنس اکاﺅنٹ سے منسلک ہو تو وہ گرین چیک حاصل کرسکے گا۔

اسکرین شاٹ

واٹس ایپ اس گرین چیک کی مدد سے صارفین کو جاننے میں مدد دے گی کہ وہ کسی بزنس اکاﺅنٹ سے بات کررہے ہیں جبکہ ایسے ویری فائیڈ اکاﺅنٹ سے چیٹ پر ٹیکسٹ ببل زرد رنگ کا ہوگا۔واٹس ایپ کے مطابق اس طرح کی چیٹ کو کبھی بھی ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔ویسے عام طور پر واٹس ایپ صارفین اپنے دوستوں سے بات چیت کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں مگر اس نئے فیچر کا مقصد بظاہر ویری فائیڈ اکاﺅنٹ سے چیٹ کا ریکارڈ برقرار رکھنا لگتا ہے۔یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیاواٹس ایپ کے مطابق اس گرین چیک کا مقصد بزنس اکاﺅنٹ کو صارفین کے لیے قابل اعتبار بنانا ہے۔تاہم اس سے دیگر کاروباری اداروں کو اس پلیٹ فارم کی جانب لانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک پہلے ہی ویری فائیڈ بزنس پیجز کو گرے رنگ کے چیک کے ذریعے الگ کرتی ہے۔یہ دونوں پلیٹ فارم فیچرز کے لحاظ سے ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں، گزشتہ ہفتے ہی واٹس ایپ میں فیس بک جیسے 

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!