Women's empowerment

in womenempowerment •  3 years ago 

صبح ایک ٹی وی چینل پر خبر چل رہی تھی کہ "فلاں شہر میں ایک خاتون نے سڑک کنارے ڈھابہ لگا لیا" اور اسے "وومن امپاورمنٹ" کی ڈگڈگی بجا کر بڑے فخر سے پیش کیا جارہا تھا۔ میں سوچ رہا تھا کہ جو خبر مسلمان قوم کی اخلاقی زبوں حالی کا تازیانہ بجا رہی ہے اسے کیسے فخر کے ساتھ سنایا جارہا ہے۔ جس دین نے عورت کا نفقہ ہر صورت مرد پر مقرر کیا ہو اس دین کو ماننے والوں کی معاشرت میں عورت سڑکوں پر ڈھابہ لگانے پر مجبور ہوجائے تو یہ شرم کا مقام ہے یا فخر کا؟ یعنی اس معاشرے میں عورت دین کی فراہم کردہ معاشی پراٹیکشن سے محروم ہورہی ہے اور ہم خوش ہورہے ہیں۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!