السلام علیکم دوستوں میں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست خیر و عافیت سے ہوں گے میں بھی خیر و عافیت سے ہوں اج صبح اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے بعد ناشتہ کر کے میں زمین پر چلا گیا جہاں پر جا کر میں نے چاولوں کی پنیری کو پانی لگایا پچھلی بار پنیری کو زیادہ پانی لگانے کی وجہ سے تھوڑی تھوڑی پنیری جل رہی تھی اج موسم بھی کافی خوشگوار تھا اور ہلکی ہلکی ہوا چل رہی تھی تو میں نے زمین کے ارد گرد اگنے والی جڑی بوٹیوں کو اگ لگائی ہوا میں بھی اگ جلانے میں کافی مدد کی پھر دیکھتے ہی دیکھتے اگ کافی اگے پھیل گئی اور ساتھ والی زمینوں میں بھی گندم کی باقیات کو اگ لگ گئی پھر میں اگ کو بجھانے کی کوشش کرنے لگا کیونکہ اس پاس کی زمینوں میں بھوسا ابھی پڑا ہوا تھا تو مجھے ڈر تھا کہ کہیں ہوا کی وجہ سے اگ بھوسے کی طرف نہ چلی جائے اگ کو بجھانے کے بعد میں نو بجے گھر واپس ایا نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے اور کبوتروں کی چھت پر چلا گیا یہاں پر میں نے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا پھر میرے دوست بھی اگئے جن کے ساتھ مل کر میں نے چھت کی صفائی کی اج گرمی بھی کافی زیادہ تھی تو میں پھر 12 بجے گھر واپس ایا اور روٹی کھا کر اپنے کمرے میں جا کر سو گیا دو بجے جب میری انکھ کھلی اور میں نے باہر دیکھا تو اندھی ائی ہوئی تھی
اندھی کی وجہ سے بجلی بھی چلی گئی پھر میں موبائل پر یوٹیوب ان کر کے دیکھتا رہا پھر وضو کر کے ظہر کی نماز ادا کی عصر کے بعد جب اندھی رکی تو نہا دھو کر میں کبوتروں کی چھت پر ایا تو ہر طرف اندھی کی وجہ سے مٹی پڑی ہوئی تھی پھر میں نے دوبارہ چھت کی صفائی کرنے کا صبح کا ارادہ کیا اور چھت پر ہی بیٹھ کر میں اج کی ڈائری لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں کو میری اج کی ڈیری پسند ائے گی