دوستو السلام علیکم امید ہے کہ اپ سب دوست ٹھیک ہوں گے اللہ پاک کے فضل اور کرم سے میں بھی ٹھیک ہوں سب سے پہلے میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہم پر رحم اور کرم کرے اور موسم بھی صورتحال سے نقصان ہونے سے بچائے سویرے جب میری انکھ کھلی تو میں اٹھا اور پھر واش روم میں گیا اور وضو کر کے دو رکعت نماز سنت ادا کی اور باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا نماز ادا کرنے کی بات امام صاحب نے کل کی جماعت کا وقت چار بج کر 50 منٹ کر دیا پھر میں گھر واپس ایا تو ناشتہ تیار تھا میں نے ناشتہ کیا اور پھر اپنے کمرے میں جا کر موبائل استعمال کرنے لگا سات بجے میں کبوتروں کی چھت پر گیا اور کبوتروں کو اڑایا اور باقی بات جانے والے کبوتروں کو دانہ پانی ڈال کر چھت پر ہی بیٹھ گیا جب میرا دوست ایا تو پھر ہم نے بازار سے سموسے منگوائے اور چھت پر ہی بیٹھ کر کھانے لگے اج سارا دن اسمان پر کالے بادل چھائے ہوئے تھے دل ہی دل میں ہر وقت یہی دعا تھی کہ اللہ پاک ان بادلوں سے ہمیں محفوظ رکھے پھر میں گھر واپس ایا اور روٹی کھا کر اپنے کمرے میں جا کر سو گیا چار بجے جب تیز بارش شروع ہوئی تو میری بھی انکھ کھل گئی بارش میں زالہ باری بھی شروع ہو گئی مگر اللہ پاک کے کرم اور مہربانی سے جلد ہی رک گئی پھر میں کبوتروں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے جب بارش رکی تو چھت پر گیا اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ زیادہ تر میرے کبوتر واپس اگئے تھے بارش کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا کبوتروں کا پھر مارکیٹ میں دوسرے دکانداروں نے موسم کو دیکھتے ہوئے اج شام کڑھائی بنانے کا پروگرام بنایا میں نے ایک دکاندار کو پیسے دیے
جو کہ مرغی کا گوشت لے ایا پھر مغرب کی اذان کے بعد ہم دکان پر ہی کڑھائی بنانے لگے کڑھائی بناتے وقت میں نے فوٹو گرافی بھی کی جو اپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کڑھائی کھا کر جب میں واپس گھر ایا تو بارش دوبارہ شروع ہو گئی گھر ا کر میں نے عشاء کی نماز ادا کی اور پھر بستر پر جا کر لیٹ گیا اور اج کی ڈائری لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں اور بھائیوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے گی
اللہ پاک اپ سب دوستوں کو اپس میں اتفاق سے رکھے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit