صبح کا ٹائم
اسلام و علیکم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے امید ہے میرے سٹیمنٹ کے سب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک سے دعا اللہ پاک سب دوستوں کو صحت کے ساتھ سلامت رکھے آمین ثم آمین میں صبح پانچ بجے جاگا نماز فجر ادا کی اس کے بعد میں واک ایکسرسائز کے ٹراؤزر پہنا واک کے لئے گراؤنڈ کی طرف نکل پڑا تری خیل چوک سے تری خیل پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر دوستوں کے ساتھ نہر تھل کنارے واک شروع کی بہت ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے واک کا مزہ ڈبل ہو گیا میں نے واک کرنے کے بعد دوستوں کے ساتھ نہر کنارے رننگ کی اس کے بعد میں نے پیٹ کی مختلف ایکسرسائز کیں ٹھنڈے موسم کو خوب انجوائے کیا دوستوں سے اجازت لی گھر کی طرف پیدل چلنے لگا راستے میں دوستوں رشتے داروں سے اسلام و علیکم کا تبادلہ خیال ہوتا رہا گھر پہنچ گیا
*ناشتہ کا ٹائم *
میں گھر پہنچ کر تھوڑی دیر ریسٹ کیا پھر نہایا کپڑے چینج کئے ناشتہ تیار ہو گیا بچوں کے ساتھ ناشتہ کیا بچوں کو مدرسے چھوڑا دو گھنٹے بعد بچے آ گئے پھر ٹیوشن کے لیے اکیڈمی چلے گئے بچے گیارہ بجے واپس آ گئے
ڈیوٹی کا ٹائم
میری پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ تری خیل پر افس میں محرر ڈیوٹی تھی میں نے روزنامچہ کا آغاز اللہ پاک اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے با برکت نام سے ڈیوٹی کا آغاز کیا خاکروب کو پودوں کی گوڈی پر لگایا لانگری کو کھانے کے سامان لینے بھججا پوسٹ کی صفائی ساری کاروائی لانگری نے ملازمین کے لیے کھانا تیار کیا سب دوستوں نے اکٹھا کھایا دوران پٹرولنگ مختلف گاڑیوں کو چیک کیا بلا نمبر موٹر سائیکل کو تھانے میں بند کیا دوران پٹرولنگ تین موٹر سائیکل بند کیے تیز رفتار گاڑیوں کو ڈرائیوروں کو تھانے میں بند کر دیا گیا روڈ پر عوام کو سیکورٹی فراہم کی
دوپہر کا ٹائم
دن کے دو بج گئے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے ڈیوٹی ختم کی سب نے ملکر دوپہر کا کھانا کھایا چائے پی نماز جمعہ کا وقت ہو گیا نماز جمعہ تری خیل اڈا پر دوستوں کے ساتھ ادا کیا تھوڑی دیر ریسٹ کیا پانچ بجے جاگا فرش ہوا نماز عصر کا وقت ہو گیا نماز عصر ادا کی پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر بیڈ منٹن کی گیم بہت زبردست گیم ہوئی پسینہ پسینہ ہو گیا شام کا اندھیرا چھا گیا گیم ختم ہو گئی دوستوں کے ساتھ تری خیل اڈا پر مینگو کا ملک شیک پیا پوسٹ پر آ کر نہایا۔ وردی چینج کی
شام کا ٹائم
شام کا اندھیرا چھا گیا نماز مغرب کی اذان ہونے لگی پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ تری خیل پر نماز مغرب ادا کی دعائیں مانگیں لانگری نے سپیشل کریلے گوشت بنایا بہت عمدہ ککنگ کرتا ہے سب دوستوں نے رات کا کھانا اکٹھا کیا بہت مزا آیا گپ شپ لگائی اس کے بعد ہمارا کک بہ اچھی چائے بناتا ہے تازہ دودہ کی چائے بہت اچھی گپ شپ لگائی تھوڑی دیر گڈو کھیلی دوستوں کے ساتھ نماز عشاء کی اذان ہونے لگی لڈو گیم ختم کر دی نماز عشاء ادا کی دعائیں مانگیں والدین بہن بھائیوں رشتے داروں کی صحت اور تندرستی کے لیے اللہ پاک صحت کے ساتھ سلامت رکھے آمین ثم آمین
فوٹوگرافی
میں نے فوٹوگرافی کی امید ہے میرے سٹیمنٹ کے دوستوں کو میری ڈائری اور فوٹوگرافی پسند آئے گی اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین ثمہ آمین
Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community
Quick Delegation Links
50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP
Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On