Mari tuesday diary || 29-11-2022 || dost kay bayta ka valima

in hive-104522 •  2 years ago 

IMG-20221127-WA0012.jpg

اسلام علیکم میرے سب قدردانوں ، مجھے امید ہے کہ آپ سب خیروخیریت سے ہونگے۔ میں انور قبال آج آپ کے ساتھ اپنے گزرے دن کا احوال بیاں کرونگا۔ منگل کا دن تھا اور میں صبح جلدی اٹھا اور اٹھ کر میں مسجد چلا گیا ۔ مسجد پہنچ کر میری ملاقات امام مسجد سے ہوئی اور وہ آزان دینے کے لیے لوڈسپیکر آن کررہا تھا۔

میں نے مسجد کے وضوخانہ میں نماز کے لیے وضو کیا۔ امام مسجد نے جب آذان مکمل کی تو میں نماز فجر کی سنتیں پڑھی اور پھر قرآن مجید کی تلاوت کی۔ میں نے قرآن کی تلاوت کی اور محلے کے افراد نماز فجر پڑھنے کے لیے آہستہ آہستہ مسجد میں آنے لگے۔

امام مسجد نے وقت پر نماز باجماعت پڑھائی اور نماز پڑھنے کے بعد میں نے کچھ دیر چہل قدمی کی اور پھر میں نے دفتر فون کیا کہ میں آج میں ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوسکونگا۔

دفتر کے عملہ نے مجھے آن لاہن اپلائی کرنے کا کہا اور جب میری چھٹی منظور ہوئی تو میں نے ناشتہ کیا اور پھر دوست یعقوب خان کے بیٹے کی شادی پر جانے کے لیے تیاری کرنے لگا۔

میں نے اور یعقوب خان نے ایک ہی ادارے میں چودا سال اکھٹے کام کیا ہے اور اب یعقوب خان ریٹاہرمنٹ لے کر جاچکے ہیں۔ مجھے یعقوب خان نے اپنے بیٹے کی شادی کے ولیمہ میں دعوت دی تھی تو گزشتہ روزمنگل کو میں نے دفتر سے اسی وجہ سے چھٹی لے تھی۔

میں صبح دس بجے اپنے گھر سے دوست کی بیٹے کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے نکلا۔ میں جب بس سٹینڈ پر پہنچا تو گاڑی میں سواریاں کم تھیں اور میں نے تقریبا بیس منٹ تک گاری چلنے کا انتظار کیا۔

میں اپنے دوست کے شہر جو ہمارے شہر سے دو گھنٹوں کی مسافت پر ہے ، تقریبا ایک بجے دن کے وقت پہنچ گیا۔ میں جب دوست کے گھر پہنچا تو میرے جاننے والے اور بھی بہت سارے دوست موجود تھے۔

ہم سب آپس میں مل کر بہت خوش ہوئے۔ ہم نے مل کر کھانا کھایا اور کچھ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارا۔ میں چار بجے کے قریب دوست کے گھر سے اپنے گھر کی طرف راوانہ ہوا لیکن گاڑی لیٹ تھی۔ مجھے گاڑی کا انتظار کرتے کرتے ایک گھنٹہ گزر گیا۔

IMG_20221129_182418.jpg

پانج بجے میں گاڑی میں سوار ہوا اور سورج اسوقت غروب ہونے کے قریب تھا کیونکہ سردیوں میں دن چھوٹے اور راتین طویل ہوتی ہیں۔ میں تقریبا ساڑھے سات بجے اپنے شہر کے اڈا پر اترا اور شام کا اندھیرا چھا چکا تھا۔

میں پیدل گھر آیا اور جب میں گھر پہنچا تو آٹھ بج چکے تھے۔ میں بہت تھک گیا تھا اور میں نے کچھ دیر ٹیلی ویژن دیکھا ،

نماز ادا کی ، اور سو گیا۔ یہ تھا میرا گزرا کل ، میں نے دوست کے بیٹے کی شادی پر بہت انجوائے کیا حلوہ کی تصاویر بنائی ، اب آپ سب سے اجازت چاہتا ہوں۔ میں آج بدھ کو اپنی پوسٹ لکھ رہا ہوں۔ ♥♥♥♥

IMG_20221129_182408.jpg

Assalam Alaikum to all my dears, I hope you are all well. I, Anwar Qabal, will tell you about my past day.

It was Tuesday and I got up early in the morning and went to the mosque. On reaching the mosque, I met the imam of the mosque and he was turning on the loud speaker to give adhan.

I performed ablution in the masjid's ablution for prayer. When the imam of the mosque finished the call to prayer, I recited the sunnahs of the Fajr prayer and then recited the Holy Quran.

I recited the Quran and the people of the neighborhood slowly started coming to the mosque to offer the Fajr prayer.

The imam of the mosque led the congregational prayer on time and after praying I walked for a while and then I called the office that I will not be able to attend duty today.

The office staff asked me to apply online and when my leave was approved, I had breakfast and then got ready to go to my friend Yaqub Khan's son's wedding.

I and Yaqoob Khan have worked together in the same organization for fourteen years and now Yaqoob Khan has retired.

I was invited by Yakub Khan to his son's wedding celebration, so last Tuesday I took leave from the office for that reason.

I left my house at ten in the morning to attend my friend's son's wedding. When I reached the bus stand, there were few passengers in the bus and I waited for about twenty minutes for the bus to start running.

I reached my friend's city, which is two hours away from our city, around one o'clock in the day. When I got to my friend's house, there were many other friends I knew.

We were all very happy together. We ate together and spent some time with each other. I left my friend's house around four o'clock, but the car was late.

I spent an hour waiting for the car.

At five o'clock I got into the car and the sun was about to set because in winter the days are short and the nights long.

I landed at the base of my city at about 7:30 and it was dark in the evening.

I walked home and by the time I got home it was already eight o'clock. I was very tired and I watched television for a while, prayed, and fell asleep.

This was my past yesterday, I had a lot of fun making halwa pictures at my friend's son's wedding, now I want permission from all of you. I am writing my post today on Wednesday. ♥♥♥♥

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

آپ کی ڈائری بہت واضح ہے۔ آپ نے دوست کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی جو بہت اچھی ہے، آپ کی سیلفی اچھی ہے، مجھے آپ کی پوسٹ پسند آئی

میرے دوست بہت اچھے ہیں، ہم اس شادی پر کافی عرصے سے ملے تھے، اس لیے میں نے یہ سیلفی بنائی۔ میری پوسٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

انور خان، آپ نے شادی کے گھر سے دوست شہر تک کے سفر کے بارے میں بہت مختصراً بتایا۔ آپ نے دوستوں کے ساتھ شادی کا لطف اٹھایا، اچھا

میں نے اپنے پورے دن کی وضاحت کرنے کی پوری کوشش کی۔ لیکن معذرت اگر آپ کو یہ مختصر پوسٹ ملی۔ میں نے پوسٹ میں دن بھر کی سرگرمیاں لکھنے کی کوشش کی۔ میں اپنی اگلی پوسٹ میں زیادہ سے زیادہ تفصیل لکھنے کی پوری کوشش کروں گا۔

el álbum de tu compañía de amigos está mostrando un gran amor en los amigos