My Journey to Steemit || My Diary Game || Enjoyed Sunday with my family on January 29, 2023

in hive-104522 •  2 years ago 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے با برکت نام سے جس کے قبضے میں ہماری جان ہے

آج کی صبح

آج اتوار کا دن ہے صبح 6بجے اٹھی وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی۔
جیسا کے اتوار تھی سکول کی چھٹی تھی مجھے بہت سے کام تھے امی کی طبیعت خراب تھی مجھے سب کے لیے ناشتہ بنانا تھا میں سب سے پہلے کچن میں گئی آج بچوں(بھتیجی ،بھتیجے) نے میٹھا روٹا بنانے کی فرمائش کی ان کے لیے روٹا بنایا ساتھ میں چائے بنائی اور پھر سب کے لیے ناشتہ بنا کر پیش کیا ۔
ناشتے سے فارغ ہونے کے بعد بھابھی نے برتن دھوئے میں نے گھر کی صفائی کی اور جیسا کے اتوار تھی تو کپڑے بھی دھونے تھے مشین لگا کر کپڑے دھوئے

image.png

آپ لوگوں کو بتاتی چلوں کے میانوالی کے دیہات سے تعلق رکھتی ہوں 10بجے امی نے جانوروں کے لیے گھاس کاٹنے جانا تھا میں بھی ان کے ساتھ گئی وہاں اپنا ٹیوب ویل بھی دیکھا جس سے لوگ اپنی سرسبز فصلوں کو پانی لگا رہے تھے سرسبز و شاداب فصلوں کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوا

امی نے گھاس کاٹ لیا تو ہم لوگ گھر کی طرف چل پڑے گھر پہنچ تو میرے کزن لوگ آ چکے تھے اتوار کر انجوائے کرنے ان کو دیکھ کے میں بہت خوش ہوئی ان سے ملی اور بہت سی گپ شپ کی ان کے ساتھ ٹائم کا پتہ ہی نہیں چلا

آج کی دوپہر

اب دن کے 11 بج رہے تھے میں نے دھوئے ہوئے سارے کپڑے تار سے اتارے کمرے میں لے گئی ۔بجلی آچکی تھی میں نے سارے کپڑے پریس کیے اور الماری میں رکھتی گئی کیوں کے اتوار کو پورے ہفتے کے سارے کپڑے پریس کر کے رکھنے پڑتے ہیں کیوں کہ یہاں بجلی بھی کب جائے پتہ نہیں چلتا ۔ اب بھوک محسوس ہو رہی تھی کچن میں گئی بھابھی کچھ پکانے میں مصروف تھی لگ رہا تھا کچھ مزے کا بنا رہی ہے خوشبو پورے گھر میں آرہی تھی
دوپہر کے کھانے میں آج بھابھی نے پلاؤ بنایا ساتھ گوشت بنایا میں نے روٹیاں بنائی اور میں نے سلاد کاٹا چٹائی پر سب گھر والے آ چکے تھے میں نے اور بھابھی نے کھانا لگایا پھر سب نے مل کر کھایا۔

image.png

میں نے اب اپنے پھولوں کو ٹائم دینا تھا جو میں نے لان میں لگا رکھے ہیں میں لان میں گئی کزنز میرے ساتھ تھی وہ میرے لگائے ہوئے پھولوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہم نے مل کر ان کو پانی دیا ان کی کیاریاں صاف کیں اور ان کے ساتھ تصویریں لیں میری کزن کو پھول پسند آئے اور اس نے بھی کہا کہ میں بھی گھر جا کے پھولوں کی کیاریاں بناؤں گی اور اچھے اچھے پھول لگاؤں گی

سیکنڈ ٹائم

سہ پہر میں جانوروں کو پانی دینے کے لیے بھابھی کے ساتھ میں اور میری کزنز بھی گئیں میری کزنز گائے ،بھینس کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں ہم نے ان کی خوبصورت تصویریں لی جو آپ کے ساتھ شئر کرتی ہوں

اب کزنز نے گھر جانا تھا وہ گھر چلی گئی یہ وعدہ لے کے کہ اگلی اتوار میں ان کے ساتھ ان کے گھر گزاروں
عصر کی نماز کے بعد کچھ اپنی کتابوں کو پڑھا سبق یاد کرتی ہوں مارچ میں پیپرز ہونے والے ہیں ان کی تیاری کر رہی ہوں

image.png

ساتھ مسجد میں شام کی اذان ہوئی میں نے books بند کی کے رکھیں اور نماز پڑھی ۔اب شام کو ٹیوشن والے بچے آگئے ان کو پڑھایا 6 بجے ان کو چھٹی دی اور اب مجھے بھابھی کے ساتھ کچن میں dinner کے لیے ہیلپ کرانی تھی ان کے پاس گئی وہ سبزی بنا رہی تھی میں نے آٹا گوندھا اور روٹیاں بنائی۔
سب کھانے کے انتظار میں تھے .

میں نے کھانا لگایا اور سب نے مل کر کھایا میں نے برتن اٹھائے اور کچن میں لے گئی ‍۔چائے بنائی اور سب نے مل کر پی۔اب میرا ڈرامہ لگنا تھا میں نے گھر والوں کو گڈ نائٹ کہا اور ڈرامہ دیکھنے اپنے کمرے میں چلی گئی ۔وہاں ڈرامہ شروع ہونے والہ تھا میں ٹی وی آن کر کے بیٹھ گئی ڈرامہ دیکھا تھوڑی دی بعد عشاء کی اذان ہوئی میں نے وضو کیا نماز پڑھی اور بستر پر آ گئ ۔موبائل اُٹھایا دوستوں کے whatsapp پر مسیج دیکھے ان سے گپ شپ کی ۔اب بہت تھکن محسوس ہو رہی ہے ایسے لگا جیسے کئی دنوں سے نہیں سوئی آنکھیں نیند سے بند ہو رہی ہیں ۔

اب اجازت چاہتی ہوں کل انشاءاللہ پھر نئی پوسٹ کےساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھیئے گ

ا ........اللہ نگہبان

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

respected @ayeshasadiqh

welcome to steemit and keep continue good quality work.

This post has been upvoted through Steemcurator09.

Congratulations! (1).png


Curated by - @yousafharoonkhan