❤️ اسلام علیکم دوستوں
میرا نام محمد داود عثمان ہے۔ میرا تعلق ضلع خوشاب ہے اور اس کمیونٹی نے یہ میری پہلی ڈائری ہے۔ سب سے پہلے میں اپنا مکمل تعارف کروا دوں۔ میرا تعلق تو خوشاب سے ہے لیکن سرگودھا میں رہتا ہوں کیونکہ میں یونیورسٹی آف سرگودھا کا طالب علم ہوں۔ مجھے اس سٹیمٹ پر آئے بہت زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔ ابھی تقریبا نیا ہوں اور بہت ساری چیزیں سیکھ رہا ہوں۔ میں نے بہت ساری کمیونٹیز میں کام نہیں کیا اس لیے ابمیں مختلف کمیونٹیز کو وزٹ کر رہا ہوں تاکہ میں ان میں کام کر سکوں۔
اردو چونکہ ہماری قومی زبان ہے۔ اس کمیونٹی دیکھ کر میں بہت خوش ہوا اور میں نے سوچا کہ اس کمیٹی میں ضرور کام کرنا چاہیے کیونکہ اس کمیونٹی میں مجھے سب پاکستان کے لوگ نظر آئے۔ باقی کمیونٹیز میں مختلف ممالک سے لوگ کام کرتے ہیں لیکن یہاں پر میرے اپنے پاکستانی بہن بھائی ہیں۔ آج کی ڈائری شروع کرتے ہیں۔
آج صبح جب میں اٹھا تو موسم بھی اچھا تھا۔ ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی۔ گرمی کی شدت میں ایک دم سے کمی واقع ہوئی کیونکہ آج کل چھٹیاں ہیں تو اس لئے میں خوشاب آیا ہوں اپنے گھر تو آج مجھے سرگودھا جانا تھا کیونکہ میرے دوست کا چھوٹا بھائی ہے اس کا ایڈمیشن کالج میں کروانا تھا تو اس لیے مجھے اس کے ساتھ جانا تھا۔ سب سے پہلے ہم نے باہر سے ناشتا کیا۔ ناشتہ بے حد لذیذ تھا۔ بہت عرصے کے بعد میں نے اتنا ہیوی ناشتہ کی۔
اس کے بعد ہم گھر کو چلے گئے اور ہم نے گیارا بجے نکلنے کا سوچا لیکن بارش اس قدر تیز تھی کہ ہم نہیں نکل پائے۔ بارش سے بہت زیادہ تباہی بھی ہو رہی ہے۔ خاص طور پر کراچی میں دیکھا جائے تو بارش سے بہت نقصان ہوا ہے اور آج کل مون سون کی بارشوں کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کبھی بھی شروع ہو جاتی ہے اور کبھی بھی تھم جاتی ہے۔ کافی دیر ہم بارش کے رکنے کا انتظار کرتے رہے اور اسی انتظار میں میں سو گیا۔دراصل آج چھٹی ہے تو سونے اور جاگنے کا کوئی خاص وقت نہیں ہوتا بس جب وقت ملا تو ہو گیا۔
تقریبا دو گھنٹے کے بعد بارش رکی اور ہم سرگودھا کے لیے نکل گئے۔ سرگودھا آئے تو یہاں پر بھی بارش جاری تھی۔ یہاں پر ہمارے ایک دوست کا گھر ہے تو ہم نے وہاں پر رک کر کچھ دیر انتظار کیا اور پھر بارش رکی تو ہم کالج کی طرف بڑھے ہم نے اس کا داخلہ یہاں پر کروایا اور پھر کچھ دوستوں سے ملنے ملانے میں وقت گزر گیا۔ واپسی گھر آتے آتے بہت دیر ہو گئی لیکن بہت خوشگوار گزرا۔
گرمی کی شدت میں بہت کمی آگئی ہے اور موسم بہتر ہوگیا۔ یہ تھی میری آج کی ڈائری میں ان شاء اللہ آگے بھی ڈائری پوسٹ کرتا رہوں گا۔
Aap mnai achi post likhi hay awr pictures bhi achi banai hain
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
بارش ہمارے طرف بھی بہت زیادہ ہے ۔ بارش کی وجہ سے دفتر جانا مشکل ہے۔ میں جب سے اس وقت سے اردو کمیوہنٹی استعمال۔۔۔آپ نے اچھی ًڈایری لیکھی ہے۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
بہت شکریہ بھائی
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit