السلام علیکم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ کیسے ہو میرے سٹیم کے دوستو۔
آج میں نے اور میرے دوست نے قبرستان اپنے پیاروں کی فاتحہ خوانی پر جانا ہے۔ جو زندہ ہو تو ہمیں ہر وقت یاد رہتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے پاس ہوتے ہیں اور جب وہ سپرد قبر ہوتے ہیں تو انسان کو آہستہ آہستہ بھولنے لگتے ہیں۔ اس لیے آج ہم اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے جا رہے ہیں جو ہماری اپنے پیاروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔
آج ظہر کی نماز پڑھتے ہی میں اور میرا دوست قبرستان کی طرف روانہ ہوئے۔ چند ہی منٹوں کا سفر طے کرنے کے بعد ہم قبرستان پہنچ گئے۔جیسے ہی قبرستان کے اندر داخل ہوتے ہیں تو قبروں کو دیکھ کر روح کام جاتی ہے کہ کچھ دیر بعد ہی سہی ہم نے بھی اسی طرف آنا ہے۔
اس کے بعد میں اور میرا دوست اپنی قریبی جاننے والوں کی قبر پہ جا کے ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔قبروں پر فاتحہ خوانی کے بعد میں اور میرا دوست گھر کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔گھر آتے وقت بیچ میں عصر کی نماز کا ٹائم ہوگیا تو ہم نے کسی مسجد میں جاکر عصر کی نماز ادا کی۔عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد ہم پھر اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے۔ جیسے ہی ہم اپنے شہر پہنچے تو دوست کو بھوک لگی تھی اس لئے ہم شوارما کھانے چلے گئے شوارما کھاتے ہی ہم پھر گھر کی طرف روانہ ہو گئے ۔میں نے اپنے دوست کو گھر چھوڑا اور پھر میں اپنے گھر چلا آیا۔
آپ لوگوں سے بھی گزارش کروں گا گا کہ اپنی مصروف زندگی میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے پیارے عزیزوں سے بھی مل آیا کرو جو کہ اس وقت دنیا میں نہیں رہے۔ کیونکہ کل کو آپ نے بھی اسی جگہ جانا ہے ہے تو شاید آپ کے اس عمل کی وجہ سے کوئی آپ کو بھی ملنے آئے۔
اللہ تعالی آپ سب کی زندگی پر رحم و کرم فرمائے۔یہ تھی میری آج کی ڈائری۔ اللہ حافظ کل ملیں گے نئی ڈائری کے ساتھ۔