میرا نام فوزیہ فیصل میری آج کی ڈائری

in hive-104522 •  3 years ago 

سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب اور پالنے والا ہے، جزا کے دن (یعنی قیامت ) کا مالک ہے ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ ... اپنے اس رب کی عبادت کرو جس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے تو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کار ساز ہے۔

اسلام علیکم

کیسے ہیں آپ سب۔امید کرتی ہوں۔کے آپ سب ٹھیک ہونگے۔اور روز مرہ کی طرح سب اپنے اپنے کاموں میں بی زی ہونگے۔

صبح

آج میری صبح کا آغاز ۵ بجے ہوا۔میں اٹھی۔اور وضو کیا۔فجر کی نماز ادا کی۔پھر کیچن میں گئ۔ناشتہ بنایا۔آج نان کھانے کو دل کر رہا تھا۔پھر میں نے نان منگواۓ۔اور پھر میں نے انکو فرائ کیا۔بہت مزے کا لگتا ہے۔جب نان کو فرائ کر لو۔پھر میں نے بیٹی کو اٹھایا۔منہ دھلوایا۔ناشتہ کروایا۔ آج میاں نے افتتاح میں جانا ہے۔ان کی کچھ تیاری کرنی تھی۔کپڑے استری کیۓ۔جوتے صاف کیۓ۔اس لیۓ سکول سے چھٹی کی میں نے اور بیٹی کی بھی کر والی۔پھر میں کچن میں چلی گئی اور برتن دھوئیں ۔اور ساتھ ساتھ بیٹے کا دودھ بھی بوائل کیا ۔کچن کا کام ختم کرکے پھر دھوپ میں آ کر بیٹھ گئی ۔دھوپ لگانے کے بعد پھر کھانے پکانے کا ٹائم ہوگیا ۔

IMG_20211227_193653.jpg

IMG_20211227_193637.jpg

دوپہر

کھانا پکانے کا ٹائم ہے ۔آج میں بنانے لگی ہوں مصالحے والے بینگن ۔جو کہ بہت مزے کے بنتے ہیں اور ہماری فیملی میں سب بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔اور یہ تیار ہوگئے مسالے والے بینگن جیسے کہ دیکھنے میں یہ اتنی لذیذ لگ رہے ہیں اس سے زیادہ لذیذ کھانے میں لگتے ہیں امید کرتی ہوں آپ کو یہ ڈش بہت پسند آئی ہوگی ۔آپ لوگ اپنے گھر پر ضرور ٹرائی کیجئے گا ۔اور ریسیپی جس کو چاہیے وہ مجھ سے پوچھ لے ۔

IMG_20211227_193605.jpg

IMG_20211227_193531.jpg

IMG_20211227_193521.jpg

IMG_20211227_193506.jpg

آپ میرے شوہر کے افتتاح میں جانے کا ٹائم ہے وہ جا رہے ہیں ۔
یہ کچھ تصویریں ہیں جو میں آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں یہ میرے ہسبینڈ نے افتتاح میں جو کہ سائبان پروپرٹی انسٹیٹیوٹ کے افتتاح میں بنائیں ۔
بہت ہی زبردست سائبان پراپرٹی انسٹیٹیوٹ بنا ہے سرگودھا موڑ کے بالکل ساتھ ۔آپ سب بھی اس کا ویزٹ ضرور کیجئے گا ۔

IMG_20211227_143954.jpg

IMG_20211227_143927.jpg

IMG_20211227_143908.jpg

IMG_20211227_143848.jpg

IMG_20211227_143824.jpg

شوہر وہاں سے واپسی پر گول گپے لے کر آئے ۔جو کہ بہت لذیذ تھے ۔سب نے ساتھ بیٹھ کر انجوائے کئے ۔

IMG_20211227_143731.jpg

شام

شام کے چار بج رہے ہیں ۔اور اب میری بیٹی ابرش نے ضد لگا لی ہے ۔کہ پاپا ہمیں پارک میں لے کر جائیں ۔اب ہم پارک میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ میں نے وہاں پر کچھ فوٹوگرافی کی ۔جو آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں ۔پھر ہم گھر آگۓ۔بہت مزہ کیا۔وہاں بچے آۓ ہوۓ تھے ۔بہت مزے کر رہے تھے۔

IMG_20211227_143747.jpg

پھر میں نے بیٹے کو سولادیا۔اور اپنی آج کی ڈائری لکھی۔امید کرتی ہوں۔کے آپ سب کو میری ڈائری پسند آۓ گی۔

اللہ حافظ

special thanks to sir

@yousafharoonkhan

Regards foziafaisal

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Bangan bhot Pasand ay mjhy

Ap bht acha km kr rhi h fozia

Thanku sister

Bhot pyari photography ki hy

Ap n photography bht zabrdast ki hy

Thanku sister