میرا نام فوزیہ فیصل ہے میری آج کی ڈائری

in hive-104522 •  3 years ago 

سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب اور پالنے والا ہے، جزا کے دن (یعنی قیامت ) کا مالک ہے ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ ... اپنے اس رب کی عبادت کرو جس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے تو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کار ساز ہے۔

السلام وعلیکم

امید کرتی ہو سب ٹھیک ہونگے
آج میں آپ سب سے قورمہ کی ریسیپی شیر کرو گی

دہی۔۔۔1 پاﺅ

چکن۔۔۔1/2 کلو

پیاز۔۔۔1/2 کلو

ادرک لہسن کا پیسٹ۔۔۔3 کھانے کے چمچے

چھوٹی الائچی۔۔۔4-5 عدد

جائفل۔۔۔1/2 چائے کا چمچہ

جاوتری۔۔۔1/2 چائے کا چمچہ

نمک۔۔۔حسبِ ذائقہ

تیل۔۔۔حسبِ ضرورت

پسی لال مرچ۔۔۔2 کھانے کے چمچے

ترکیب:

پہلے حسب ضرورت تیل گرم کر کے اس میں 1/2 کلو پیاز کو فرائی کر کے نکال لیں۔اب اس میں 1/2 کلو چکن اور 3 کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے فرائی کر لیں۔اس کے بعد گرائینڈر میں فرائی کی ہوئی پیاز ، 6 عدد بادام اور 1 پاﺅ دہی ڈال کر گرائینڈ کریں اور اسے چکن میں ڈال دیں

IMG_20211223_182055.jpg

IMG_20211223_182041.jpg

۔پھر اس میں 2 کھانے کے چمچے پسی لال مرچ ،4-5 عدد چھوٹی الائچی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر تھوڑی دیر کیلئے بھون لیں۔ آخر میں دم پر 1/2 چائے کیا چمچہ جائفل اور 1/2 چائے کا چمچہ جاوتری شامل کر دیں۔ مزے دار چکن قورمہ تیار ہے

IMG_20211223_182133.jpg

۔مزیدار گرما گرم چکن قورمہ تیار ہے۔
امید کرتی ہو سبکو میری بتائی ہوئی ریسیپی پسند اے گی ۔
اللّه حافظ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

آپ نے چکن قورمہ تیار کرنے کا طریقہ بڑی تفصیل سے بتایا

Thanx bhai