بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے میرے اردو کمیونٹی کے تمام ممبران اسلام علیکم اللہ کی رحمت کرم اور فضل سے آپ کو خوش ہوں گے اور یقینا اچھے دن گزار رہے ہوں گے اور اپنی مصروفیات میں مگن ہوں گے جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ سردیاں بہت زیادہ آگئی ہیں تو ان سردیوں کے موسم میں صبح کی نماز سے پہلے وضو کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے زیادہ تر لوگ اسی لیے صبح کی نماز چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ ان کے لیے صبح سردی میں اٹھنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن سچا مسلمان وہ ہے جو صبح اٹھ کار ان فجر کی نماز ادا کرتا ہے میں نے سب سے پہلے روز کی روٹین کے مطابق صبح کی نماز ادا کی پھر میں نے نماز پڑھنے کے بعد تلاوت قرآن پاک کی اور پھر اپنی ہی گھر میں کھڑے ہوکر کچھ ورزش کرنے لگا آج میں نے صرف اور صرف پانچ منٹ ورزش کی سردی بہت زیادہ تھی تو میں نے صرف پانچ دس منٹ ورزش کی اور پھر اپنے کچن میں چلا گیا میری امی نے صبح صبح اٹھ کر نماز پڑھی اور پھر کچن میں آ کر آگ جلائی تو اس لیے کچن بہت زیادہ گرم پڑھا تھا جیسے ہی میں اندر آیا تو میری سردی اتر گئی اتنے میں امی نے چائے بنائی اور پھر ناشتہ بنایا میں نے ایک کپ چائے کا پیا اور ایک پراٹھا ساتھ میں کھایا میں نے جب ناشتہ کر لیا تو میرے بہن اور بھائیوں نے بھی آکر ناشتہ کیا صابن جب ناشتہ کر لیا تو پھر امی اسکول کے لئے تیار ہو گئی میں بھی امی کے تیار ہونے تک کا انتظار کر رہا تھا جیسے ہی امی فل تیار ہو گئی تو پھر میں نے موٹرسائیکل نکالا اور امی کو اپنے سکول چھوڑنے کے لیے گیا جیسے ہی سکول چھوڑنے کے لئے جا رہا تھا تو راستے پر بہت سے بچے اور بچیاں بھی سکول جا رہی تھی یہ ٹائم سب بچوں کا سکول جانے کا ہے تو پھر میں نے اپنی امی کو ان کے اسکول چھوڑا اور واپس آگیا واپس آیا تو ابو نے کہا کہ دکان پر جاؤ اور ایک کلو مچھلی لےاو میں دکان پر گیا جو کہ ہمارے شہر موچھ میں واقع ہے وہاں پر بہت تازہ مچھلی دستیاب ہوتی ہے میں نے وہاں سے مچھلی لی اور پھر واپس آ گیا میری بہن مچھلی کو مصالحہ لگانے لگیں جو کہ آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں پکانے کے کچھ ٹائم پہلے یہ لازمی لگانا چاہیے پھر مچھلی بہت زیادہ ٹیسٹی بنتی ہے جیسے ہی میں فارغ ہوا تو پھر میں اپنے مرغ کو دانا پانی کرنے لگا آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں
کہ میرا ریڈ کلر کا مرغا ہے جو کہ بہت اچھی نسل کا ہے اور مجھے بہت زیادہ پسند ہے میں اسے لڑاتا نہیں ہوں بلکہ شوق کے لیے گھر میں پالتا ہوں تو اتنے میں امی بھی سکول سے واپس آ گئی اور میری بہن نے مچھلی بھی تیار کرلی آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں
کہ مچھلی تیار ہو رہی ہے یہ مچھلی ہم پکوڑوں کے ذریعے بناتے ہیں پھر ہم سب بہن بھائیوں نے مل کر کھائیں بہت زیادہ مزے دار بنی ہوئی تھی
ماشاءاللہ میری بہن بہت زیادہ مزے دار مچھلی بناتی ہے اتنی میں ظہر کی اذان مل گئی تو میں نے نماز ظہر ادا کی اور پھر کارڈ بھروانے کے لئے دکان پر چلا گیا میرے پاس 8gb کا کارڈ تھا جو کہ اس میں میں نے فنی فنی ویڈیوز ڈلوانی تھی وہ میں دکان پر گیا تو اس نے مجھے کمپیوٹر کے ذریعے سب اچھی اچھی ویڈیوز بھردی آپ فوٹو میں بھی دیکھ سکتے ہیں
پھر میں واپس گھر آ گیا اور عصر کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا جیسے ہی میں نماز ادا کر واپس آیا تو دوستوں کے ساتھ باہر گپ شپ لگانے کے لیے چلا گیا تو وہیں پر میں نے بیٹھ کر آج کی ڈائری لکھ دیں تو مجھے امید ہے کہ آپ سب کو پسند آئے گی اور آپ میری حوصلہ افزائی بھی کریں گے اللہ حامی و ناصر
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Murghay ki hitigraphy bht achi ki h ao ny
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
شکریہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Bht achi diary likhty h ap or photography bhi kmal ki hoti h
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
نوازش
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آپ نے بہت اچھی ڈائری لکھی ہے ماشاءاللہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
What do you call the caged bird? It's brightly beautiful.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit