بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے میرے پیارے اردو سٹیم کے تمام بھائیوں اسلام علیکم میری آپ سب سے یہی دعا ہے کہ اللہ آپ کو جہاں بھی رکھے خوش رکھے اور آج کا میرا ڈائری والدین کی حقوق ہے آج میں والدین کے حقوق کے متعلق کچھ لکھنا چاہتا
ہوں سب سے پہلے آپ فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں
والدین کے حقوق۔والدین کے حقوق کا مطلب یعنی اولاد پر ذمہ داریاں اور سب سے پہلے میں آپ کو ایک آیت کا ترجمہ بتاتا ہوں "اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے "اس آیت میں یہی بتا رہے ہیں کہ اولاد کو چاہیے کہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے کیونکہ یہ قرآن پاک میں بھی لکھا گیا ہے اور ہمیشہ ماں باپ کی اصل طاقت انکی نیک اولاد ہے ماں باپ کمزور بیمار اور بوڑھے تب ہوتے ہیں جب اس کی اولاد نافرمان ہوتی ہے یا پھر ان کو تکلیف پہنچاتی ہے یا پھر ان کو پریشان رکھتی ہے ماں باپ کی عزت کرو اور ان کی ضروریات کا خیال رکھو اگر آپ اپنے ماں باپ کی عزت اور ضروریات کا خیال رکھو گے تو کل آپ کے بچے بھی آپ کی ضروریات کا خیال رکھیں گے اور آپ کے فرمانبردار ہوں گے اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو اور اپنے والدین کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ اور اگر تمہارے پاس ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اف تک نہ کہو بلکہ ان کے ساتھ ادب سے پیش آؤ ماں باپ کے منہ سے نکلی ہوئی دعا اللہ تعالی کبھی رد نہیں کرتا جس طرح اللہ تعالی عبادت کا مستحق ہے اسی طرح والدین بھی حسن سلوک کے مستحق ہیں کیوں کہ انسان کا حقیقی رازق اور خالق اللہ تعالی ہے مگر اس کے ظاہری اسباب والدین ہیں ہمیں چاہیے کہ ہمارے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پہنچے تو ان کا بہت زیادہ خیال رکھنا چاہیے اگر ان کو کوئی میڈیسن کھانی ہو تو ان کو ٹائم پر دیں یا پھر ان کا سر درد کرنے لگے تو ہمیں دبا دینا چاہیے یا پھر ٹانگیں درد کرنے لگے تو ہمیں چاہیے کہ ہم دبا دیں اور ہمیں چاہیے کہ فضول خرچی نہ کریں جس پر والدین شرمندگی کا شکار ہوں ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ والدین کے ساتھ کبھی اونچی آواز میں بات نہیں کریں بلکہ ادب کے ساتھ پیش آئیں جس پر والدین بھی راضی اور ہمارا بھی راضی ہوگا کیونکہ ہمارا اللہ کہتا ہے کہ اگر والدین ناراض ہے تو میں بھی ناراض ہو اگر والدین راضی ہے تو میں بھی راضی ہو آج میں نے سوچا کہ والدین کے متعلق کچھ اچھی باتیں آپ کے ساتھ شئیر کی جائیں جو کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو پسند آئیں گی جس پر آپ میری حوصلہ افزائی کریں گے شکریہ
Good post
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit