سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروز اتوارجب میری آنکھ کھلی تو صبح کے6بج چکے تھے۔ میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور پھر ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا
تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔ چونکہ بچوں کی آج سکول سے چھٹی تھی ۔اس لئے انہیں نہیں جگایا ۔تھوڑی دیر میں ناشتہ تیار تھا میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا۔
پھر میں نے ضروری کام کے سلسلہ میں شہر سے باہر جانا تھا اس لئے میں تیار ہو کر گھر سے نکل پڑا اور شاپ پر پہنچ کر کچھ کام کیا بلنگ بنائی اور پھر سامان گاڑی میں لوڈ کرنے کے بعد عیسیٰ خیل کیلئے روانہ ہو گیا ۔ ۔میں کوٹ بیلیان کے راستے سی پیک کے ذریعے عیسیٰ کیل پہنچا
دوپہر کا وقت
12بجے میں عیسیٰ خیل پہنچ گیا وہاں پر میں نے مختلف شاہپس پر سامان دیا ج سپر تقریباً 1 گھنٹہ لگا میں دن 1 بجے ترگ کیلئے روانہ ہو گیا ۔ ترگ پہنچ کر میں نے اپنا کام مکمل کیا ۔اور پھر قمر مشانی کیلئے روانہ ہو گیا ۔ا وہاں پر مین نے ضروری کام کیا
شام کاوقت
4 بجے تک میں نے قمر مشانی میں اپنا کام مکمل کیا اور پھر کالا باغ کیلئے روانہ ہو گیا میں 5 بجے کالا باغ پہنچا جہاں پر میں نے ہسپتال کے ساتھ منسلک سٹوروں پر سامان دیا اور پھر گلن خیل روانہ ہو گیا میں نے وہاں پر سامان دیا اور اور پھر آگے اسکندر آباد کیل؛ئے روانہ ہو گیا ۔وہاں پر کام مکمل کرنے کے بعد میں دائود خیل کیلئے روانہ ہو گیا ۔دائود خیل میں کام مکمل کیا اور اور واپس میانوالی کیلئے روانہ ہو گیا ۔ٹھنڈ کافی زیادہ تھی میں رات 8:30بجے گھر پہنچا گھر پہنچ کر میں فریش ہوا اور کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارنے کے بعد ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آےئے گی۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
tu área se ve muy hermosa y la oscuridad se siente encantadora
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit