شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزسوموار جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے3:30بج چکے تھے۔کیونکہ روزہ تھا اس لئے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہو کر سحری کی اور پھر وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں چلا گیا۔وہاں جا کر میں نے نماز باجماعت ادا کی اور اس کے بعد میں گھر واپس آ گیابچوں کیلئے ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا اورپھر گھر واپس آ گیا ۔بچے تھوڑی دیر میں سکول جانے کیلئے تیار ہو گئے ۔بچوں نے ناشتہ کیا اور پھر میں بچوں کولے کر سکول چلا گیا ۔اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔
دوپہر کا وقت
دن 10 بجے میں شاپ پر چلا گیا وہاں پر میں نے پیپرز کمپوزڈ کئے ڈیٹ شیٹس بنائی اور ڈاکٹر کے پیڈز تیار کئے ۔آج بجلی کا کافی زیادہ مسئلہ تھا اور ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی ۔مین نے تھوڑی دیر آرام کیا پھر ظہر کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔میں نے نماز ادا کی اور پھر واپس شاپ پرآ گیا ۔
شام کا وقت
تھوڑی دیر اآرام کرنے کے بعد میں نے اپنا نا مکمل کام شروع کیا ۔اور کام کرتے ہوئے پتہ نہیں چلا عصر کا ٹائم ہو گیا میں نے نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا اور واپس اآکر کام مکمل کیا اور 6:25بجے واپس گھر روانہ ہو گیا ،میں جیسے ہی گھر پہنچا افطاری کا ٹائم ہو گیا ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر افطاری کی اورپھر نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔واپس آ کر میں نے کھانا کھایا اور تھوڑی دیر بعد عشاء کی نمازکا ٹائم ہو گیا ۔میں عشاء کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا اور وہاں پر تراویح پڑھی پھر گھر واپس آ گیا اور پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی
Rose garden amazing clicks
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit