Independence Day post by horainfatima 17 August 2022

in hive-104522 •  2 years ago 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام وعلیکم
کیسے ہیں آپ سب امید کرتی ہوں آپ ٹھیک ہوں گے آج میں اپنے ملک پاکستان کے بارے میں بتاؤں گی پاکستان 14 اگست 1947کو وجود میں آیا ۔
اس کے چار خوبصورت صوبے ہیں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، اور خیبر پختونخوا ۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی اس کا حصہ ہیں ۔ اور اس کے پرچم میں سبز اور سفید رنگ ہے اور اس میں چاند اور تارا بنا ہوا ہے ۔
پاکستان ہمارا دل ہے لیکن پاکستان کا دل لاہور ہے ۔ لاہور صوبہ پنجاب کا دارالحکومت ہے ، جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے ۔
سمندر کسی بھی ملک کی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ کراچی ہے کراچی آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے ۔ کراچی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے ۔
خیبرپختونخوا رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے ۔
صوبہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اس کا مشہور سیاحتی مقام زیارت ہے ، جہاں
قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری دن گزارے ۔
آزاد کشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد ہے یہ 1947 میں سخت جہدوجہد کے بعد آزادی حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنا تھا ۔اس کے ایک حصے پر ابھی بھارت کا قبضہ ہے ۔
دعا ہے کہ اسے بھی جلد ہی آزادی نصیب ہو ۔ آمین
پاکستان چودہ اگست کو بنا قائد اعظم کی بے پناہ کوششوں اور بہت سی قربانیوں کے بعد یہ ملک پاکستان بنا ہمیں اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے تعلیم کو عام کرنا ہو گا ۔
ہمارے ملک کی ترقی میں عورت کا قردار بھی ہے اس لیے اپنی بیٹیوں کو اچھی تعلیم دیں اور ان کو اگے بڑھنے میں ان کا ساتھ دیں ۔
اللّٰہ پاک نے ہمارے ملک کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ہمارے ملک میں پہاڑ ، صحرا ، سمندر ، گرمی سردی اور برف باری بھی ہوتی ہے کے موسم یہاں ہر پھل اور سبزی اگتی ہے گندم چاول کپاس اور مختلف اشیاء کی کاشت کی جاتی ہے ۔

IMG-20220817-WA0005.jpg

IMG-20220817-WA0003.jpg

ہمارا ملک جس دن آزاد ہوا اس دن کو ہم بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں اپنے گھروں گلی محلوں میں جھنڈیاں لگاتے ہیں
بڑے ہو یا بچے ہر ایک سبز اور سفید رنگ کا لباس پہنتے ہیں یہ اپنے ملک سے محبت کا اظہار ہے
اس دن ملی نغمے گائے جاتے ہیں پرچم کشائی کی جاتی ہے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں
بس اللّٰہ پاک ہمارے ملک پاکستان کو سدا قائم و دائم رکھے آمین ثم آمین

2022-08-16 13_38_12.jpg

2022-08-16 13_32_56.jpg

2022-08-16 13_39_44.jpg

2022-08-16 13_39_38.jpg

2022-08-16 13_38_46.jpg

2022-08-16 13_36_36.jpg

2022-08-16 13_33_59.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

aap nay bohat achi pictures banai hain

Mashalllah jnab bhot he umda tasverrain banai hy or achi diary likhe hy good work dude keep it up 💖