بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام وعلیکم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے سب تعریفیں اس اس پاک رب کے لیے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے جو ہر چیز کا مالک و خالق ہے اللّٰہ پاک ہم سب کی تمام مشکلات کو دور فرمائے آمین ثم آمین
آج کی مصروفیات
جی دوستوں کیسے ہیں آپ سب امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے میں بھی اب بلکل ٹھیک ہوں بروز اتوار جب صبح میں اٹھی اور معمول کے مطابق کام کاج ختم کیے تو میں نے کپڑے سلائی کرنا شروع کیا کافی دنوں سے کپڑے سلائی نہیں کیے تھے اس لیے میں نے دو چھوٹی فراک سلائی کی پھر ہم نے کلوٹی سے گندم نکال کر دھوپ میں رکھی کیونکہ گندم میں کیڑا پڑھ چکا تھا اس لیے پھر ہم نے گندم دھوپ میں رکھی اور کلوٹی کو بھی دھوپ میں رکھا اور پھر دوسرے گھر کے کام کیے
پھر سیکنڈ ٹائم ہم نے سوچا کہ گندم کے اندر سے گندہ نکال کر صاف کر کے رکھیں گے
لیکن اچانک ہمارے گھر مہمان آ گئے اور پھر وہ دو گھنٹے بیٹھے رہے ہم نے ان سے باتیں وغیرہ کی جب مہمان چلے گئے تو شام ہو چکی تھی پھر ہم سب مل کر گندم صاف کرنے لگ گئے اور پھر بجلی چلی گئی اندھیرے میں کچھ نظر نہیں آ رہا تھا اس لیے ہم نے گندم کے اوپر کپڑا ڈال کر رکھ دیا کے کل صاف کر لیں گے
پھر شام کی روٹی بنائی لیکن میرا دل نہیں چاہ رہا تھا اس لیے میں نے شام کا کھانا نہیں کھایا
پھر سوموار کی صبح ہو گئی اور جلدی سے سارے کام ختم کر کے گندم صاف کرنے میں لگ گئے کیونکہ دھوپ آ جاتی ہے اس لیے جلدی سے صفائی کی اور اندر رکھ دیے
میں نے اون لاین کپڑے منگوائے تھے تو میں نے بھائی کو کہا کے ٹی سی ایس میں پتہ کریں کے میرا اوڈر آیا ہے کہ نہیں تو انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں آپ کو بتاتے ہیں جس دن میرا اوڈر آ جائے گا تو اس دن میں آپ سب کے ساتھ اپنی شوپنگ شئیر کروں گی انشاللہ
امید ہے آپ سب کو میری آج کی ڈائری پسند آئی ہو گی
یہ خوبصورت پوسٹ ہے، مجھے بچوں کا لباس اور ڈیزائن پسند آیا، ڈریسنگ بہت شاندار لگ رہی ہے۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit