ٹریکٹر دھوناsteemCreated with Sketch.

in hive-104522 •  last year 

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔۔۔۔۔میری اردو سٹریم کے بھائیوں السلام علیکم اللہ پاک اپ کو ہمیشہ کی طرح خوش کرم اباد و شاد رکھے امین ۔۔۔۔جیسا کہ اج کل مونگ کی فصل کی کٹائی شروع ہو چکی ہے ہمارے مزدور بھی زور و شور سے ہماری ماؤں کی فصل کی کٹائی پہ لگے ہوئے ہیں ۔۔اج ہفتہ ہو گیا ہے وہ کٹائی کر رہے ہیں امید ہے دو دن میں وہ ختم کر لیں گے ۔۔۔میں صبح ناشتہ کر رہا تھا تو میرے ابو میرے پاس ائے اور کہنے لگے کہ مونگ کی فصل کی کٹائی ختم ہونے والی ہے تو اپ اپنا ٹریکٹر سیٹ کرو تاکہ تھریشر گھر لے ائیں اس کی سیٹنگ کریں کیونکہ دو دن بعد مونگ کی فصل کی 63 لگنی ہے ۔۔۔تو میں ناشتہ کر کے کچھ دیر سستانے لگا اس کے بعد میں نے پرانے کپڑے پہنے اور اپنا ٹریکٹر نکالا میں نے موٹر ان کی پائپ لگایا
IMG20230907092721.jpg
اور اپنے ٹریکٹر کو دھونے لگا کیونکہ ٹریکٹر بہت گندا ہو چکا تھا ۔۔
IMG20230907092726.jpg
۔اور میرے پاس ٹائم نہیں تھا کہ میں سروس سٹیشن لے کے جاؤں اور اپنا ٹریکٹر دھلوا کے لاؤں اس لیے میں اپنے گھر پر ہی اپنا ٹریکٹر دھونے لگا
IMG20230907092728.jpg
ایک بالٹی میں میں نے صرف گھولا ۔۔۔صرف مکس کیا ۔۔۔اس کے بعد میں اپنا ٹریکٹر دھونے لگا جب میں نے ٹریکٹر دھو لیا تو وہ دھوپ پر کھڑا رہا تھا کہ وہ ڈرائی ہو جائے ۔۔۔ایک گھنٹہ بعد میں اپنے ٹریکٹر کے پاس گیا ٹریکٹر کو لے کر میں اپنی زمینوں پر گیا وہاں میں اپنی تھریشر لے کر گھر ایا کیونکہ تھریشر پر بیلٹ وغیرہ لگانے ہیں وہ میں صبح سیٹ کروں گا ۔۔۔پھر میں اپنے گھر کی طرف ایا نہا دھو کر میں نے نیو کپڑے پہنے ۔۔۔میں کچھ دیر ریسٹ کرنے لگا پھر گھر والوں نے کھانا لگایا ہم سب نے مل کر کھانا کھایا ۔۔۔اس کے بعد مجھے گھر والوں نے کہا کہ چارپائی جو ٹوٹی پڑی ہیں اپ مستری کو اٹھا کر لے اؤ اپنی چارپائی سیٹ کریں ۔۔تو میں نے مستری پہ کال کی اس نے کہا کہ میں گھر جا رہا ہوں کھانا کھانے جیسے ہی واپس اؤں گا اپ مجھے اٹھا کے لے جانا میں اپ لوگوں کو چارپائی سیٹ کر دوں گا ۔۔میں اس کا ویٹ کرنے لگا اور اپنے موبائل پر ٹک ٹاک فیس بک وغیرہ دیکھنے لگا دو گھنٹے بعد مستری کی کال ائی اس نے مجھے کہا کہ مجھے اٹھا کے لے جاؤ میں اپنا موٹر سائیکل نکالا اور مستری کے پاس پہنچ گیا جس کی دکان وسطی میں ہے میں وہاں پہنچا تو اس کے پاس کچھ بندے ائے ہوئے تھے وہ ان کا کام نپٹا رہا تھا مجھے کہا کچھ دیر کے لیے بیٹھ جاؤ میں کچھ دیر بیٹھا رہا جب اس نے کام مکمل کیا تو میں اس کو اٹھا کر اپنے گھر لے ایا گھر ا کر میں نے اس کو اندر بٹھایا پانی پلایا اس کے بعد میں نے اس کو چار پائیاں نکال کے دیں وہ اپنے سامان کی مدد سے چارپائیاں سیٹ کرنے لگا جیسا کہ اپ تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں
IMG20230906185351.jpg
ہماری دو چارپائیاں ٹوٹی ہوئی تھی ہم نے وہ سیٹ کرائیں
IMG20230906185339.jpg
۔۔۔کچھ دیر بعد اس نے ہماری چارپائیاں سیٹ کر لی تو میں نے اس کو کھانے کے لیے بٹھا دیا اس نے منہ ہاتھ دھویا اور کھانا کھایا پھر میں اس کو اس کے گھر چھوڑنے چلا گیا وہاں جا کر اس نے مجھ سے چھ سو روپے اجرت مانگی میں نے اس کو 600 روپے دیے ۔۔۔پھر میں مارکیٹ چلا گیا وہاں سے میں نے گھر والوں کے لیے گوشت خریدا اور بچوں کے لیے چیزیں خریدنے لگا وہاں مجھے کچھ لڑکے مل گئے میں وہاں ان کے ساتھ گپ شپ کرتا رہا شام کے وقت میں گھر واپس ایا ۔۔گھر ا کر میں نے سامان گھر والوں کو دیا وہ کھانا بنانے کی تیاری کرنے لگے انہوں نے اج چکن کڑھائی بنائی میں گھر والوں کی ہیلپ کرنے لگا مجھے بہت شوق ہے کھانے بنانے کا ۔۔۔۔ہم نے مل کر کھانا بنایا اس کے بعد میں نماز ادا کرنے چلا گیا ہم نے باجماعت نماز ادا کی اس کے بعد ہم نے دعا کی مولوی صاحب کے ساتھ کچھ دیر بیٹھے پھر میں گھر واپس ایا ہر ا کر میں نے اج کی سٹوری لکھی جو کہ اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں اپ لوگوں کا بھائی عمران نیازی دعاؤں میں یاد رکھیے گا اللہ حافظ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

چار پائی ٹھیک کرا کر اور ٹریکڑ کو دھو کر اپ نے اچھا کیا