میرا نام اقراء اعظم ہے اور یہ میری آج کی ڈائری ہے

in hive-104522 •  3 years ago 

شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان ہے اور رحم کرنے والا ہے بیشک ساری تعریفیں اللہ ہی کی ہیں اور اسکے علاؤہ کوئی عبادت کے لائق نہیں

میری آج کی مصروفیات

اسلام واعلیکم سٹیمیٹس کیسے ہیں
امید ہے آپ سب ٹھیک ہو گے اور سب اپنے اپنے گھروں میں محفوظ ہوں گے اور خوش ہوں گے
اللّٰہ کے کرم سے میں بھی بلکل ٹھیک ہوں اور خوشحال ہوں
آج میری سالگرہ ہے میں بہت خوش ہوں اللّٰہ کا لاکھ شکر ادا کرتی ہوں اس نے یہ دن نصیب کیا مجھے ایک اور نیا سال نوازا
آج میری صبح کا آغاز چھ بجے ہوا میں نے نماز فجر ادا کی اور اسکے بعد میرے شوہر آج باہر سے ناشتہ لے کر آئے ہم نے خوشی خوشی ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا
اسکے بعد میں نے برتن اٹھا کر کچن میں رکھ دیئے اور برتن دھوے اور کچن صاف کیا اس کے بعد آج ہم نے ایک سکول کے فنگشن میں آئسکریم کا اسٹال لگایا ہے لہزا میں نے وہاں بھی جانا ہے میں نے اپنا کمرہ صاف کیا بچوں کے کپڑے بدل کر انہیں دودھ کے فیڈر پلا کر انکی دادی کے حوالے کیا اور خود تیار ہو کر اسکول آگئی آئسکریم فروخت کرنے کے لئے پیالے درست کر کے رکھےمیرا آج کا دن کافی مصروف گزرا تقریباً 5 بجے تک میں گھر واپس آئی الحمدللہ میں نے کافی اچھی سیل کی میرے شوہر بہت خوش ہوئے انشاللہ آگے بھی کسی اسکول میں فنگشن وغیرہ ہوا تو امید ہے ہم اسٹال ضرور لگائیں گے آج میری بھانجی کے اسکول میں بھی فنگشن تھا میں اسکی تصاویر بھی آپ لوگوں سے شیئر کروں گی اور باقی بچوں کی بھی تصاویر شیئر کروں گی
IMG_20220327_182735.jpg

IMG_20220327_182714.jpg

IMG_20220327_182703.jpg

IMG_20220327_182649.jpg

IMG_20220327_182636.jpg

IMG_20220327_183155.jpg

IMG_20220327_183141.jpg

IMG_20220327_183112.jpg
اسی کے ساتھ میں اپنی ڈائری کا اختتام لکھوں گی

اختتام

کل پھر آپ لوگوں سے ملاقات ہو گی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں خدا حافظ
Special Thanks to@siryousafharoonkhan

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

ماشاءاللہ بہت پیارے بچے ہیں اور اللہ پاک آپ کے رزق میں برکت ڈالے

Ameen jazakallah

YUM ice kreem bacho nay bhut maza kya ice krem kha kar

Hmm bilkul

image.png

Loading...

Bhot pyary bachy hain